Home / انٹرنیشنل / عوام کا انتظار ختم!کلینکل نتائج میں بڑی کامیابی، کورونا ویکسین کی قیمت کیا ہوگی؟ بتا دیا گیا

عوام کا انتظار ختم!کلینکل نتائج میں بڑی کامیابی، کورونا ویکسین کی قیمت کیا ہوگی؟ بتا دیا گیا

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ کی بائیوٹیکنالوجی کمپنی موڈرینا نے کورونا وائرس کی ویکسین کی قیمت سے پردہ اُٹھا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی بائیوٹیکنالوجی کمپنی نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومت کو کورونا وائرس کی ویکسین 25 ڈالر سے 37 ڈالر فی خوراک میں دی جائے گی جبکہ اس قیمت کا انحصار بھی

حکومت کی جانب سے دئے گئے آرڈر پر ہو گا۔موڈرینا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سٹیفن بینسل کا کہنا ہے کہ ہماری ویکسین کی قیمت زکام کی دستیاب ویکسین جتنی ہی ہو گی جو کہ قریباً 10 سے 50 ڈالر تک ہے۔ یورپی یونین کی ایگزیکٹو برانچ یورپین کمیشن ویکسین کی 25 ڈالر فی خوراک حاصل کرنے کے لیے جولائی سے ہی موڈرینا سے رابطے میں ہے۔ یاد رہے کہ امریکی کمپنی موڈرینا نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ کر دیا۔امریکی کمپنی نے دعویٰ کیا تھا کہ ہماری ویکسین پُر اثر ہونے کی شرح 94 اعشاریہ 5 فیصد ہے۔ امریکی کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ویکسین کی افادیت کا اندازہ بڑے پیمانے پر تجربات کی بنا پر لگایا گیا ہے۔ قبل ازیں امریکی دوا ساز کمپنی فائزر اور بائیو ٹیک نے اپنی تیار کردہ ویکیسن 90 فیصد موثر ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرز اور بائیوٹیک نے اپنی تیار کردہ ویکیسن کے تیسرے مرحلے کلینکل نتئاج کے ابتدائی نتائج جاری کیے ۔امریکی دوا ساز کمپنی فائزر اور بائیو ٹیک نے ویکیسن 90 فیصد مؤثر ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ عالمی وبا کورونا نے عالمی سطح پر معیشت کو کافی نقصان پہنچایا ہے ،

Share

About admin401

Check Also

اس روایت کے پیچھے 1948 میں پیش آنے والا کونسا واقعہ ہے ؟

لاہور (ویب ڈیسک) میکڈونلڈ دو بھائیوں رچرڈ میکڈونلڈ اور موری میکڈونلڈ نے1948میں کیلی فورنیا میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com