Breaking News
Home / پاکستان / انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم! نواز شریف کی والدہ کی تدفین کے لیے وطن واپسی، عمران حکومت نے گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا

انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم! نواز شریف کی والدہ کی تدفین کے لیے وطن واپسی، عمران حکومت نے گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) گذشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ شمیم اختر لندن میں انتقال کر گئیں۔اسی حوالے سے سینئرصحافی سمیع ابراہیم کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پے رول پر رہائی دے کر جاتی امرا لے جایا جائے گا۔یہاں پر اہم سوال یہ

ہے کہ کیا نواز شریف والدہ بیگم شمیم اختر کی تدفین کے لیے میت کے ساتھ پاکستان آئیں گے۔سمیع ابراہیم نے مزید کہا کہ میری پاکستان تحریک انصاف کے کچھ لوگوں سے بات ہوئی ہے۔اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے اہم عہدیدارن سے ہونے والی بات چیت میں جو چیز سب سے اہم سامنے آئی ہے وہ یہ ہے کہ اگر نواز شریف پاکستان آتے ہیں تو حکومت کیا کرے گی۔چونکہ وزیراعظم عمران خان نے بیگم شمیم اختر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اس سلسلے میں ٹویٹ بھی کیا ہے اور نواز شریف اور شہباز شریف سے اظہار افسوس کیا ہے۔تو مجھے ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے اس بات کا عندیہ دیا گیا ہے کہ اگر نواز شریف پاکستان آتے ہیں تو انہیں ائیرپورٹ پر گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ان کو موقع دیا جائے گا کہ وہ والدہ کی تدفین میں شرکت کر سکیں۔اور جب تدفین اور دیگر رسومات ہو جائیں گی تو پھر نواز شریف کو قانون کے مطابق گرفتار کرنا پڑے گا۔اس بار اس بات کا امکان کم ہے کہ نواز شریف والدہ کی تدفین کے بعد لندن علاج کے لیے واپس جا سکیں گے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ شمیم اختر لندن میں انتقال کر گئی تھیں۔ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ لندن میں ادا کرنے کے بعد ان کے جسد خاکی کو لاہور لایا جائے گا، لاہور میں دوسری مرتبہ نماز جنازہ پڑھنے کے بعد ان کو جاتی عمرہ میں ان کے شوہر میاں محمد شریف کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا ۔

Share

About admin401

Check Also

یہ تو ٹریلر تھا مون سون کا پہلا سپیل کس تاریخ سے شروع ہوگا؟موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کردی گئی

یہ تو ٹریلر تھا مون سون کا پہلا سپیل کس تاریخ سے شروع ہوگا؟موسلا دھار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com