Breaking News
Home / پاکستان / پاکستان پر غیر ملکی دباؤ بڑھ گیا، عمران خان کیا فیصلہ کر چکے ہیں؟ پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر

پاکستان پر غیر ملکی دباؤ بڑھ گیا، عمران خان کیا فیصلہ کر چکے ہیں؟ پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئرصحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ آنے والے وقتوں میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے پاکستان پر غیر ملکی دباؤ بڑھے گا۔ پروگرام میں صحافی سعید قاضی نے کہا کہ پاکستان

پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کا دباؤ ہے ۔ پاکستان پر دباؤ ہے کہ فلاں فلاں ملک کے پیسے واپس کرو ۔ پروگرام میں موجود سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ سعودی عرب نے پاکستان سے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کریں لیکن وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ الحمداللہ میں مسلمان ہوں میں تسلیم نہیں کروں گا ۔ عمران خان نے یہ جو کہا ہے یہ قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا دورہ ، جس کی سعودی عرب بظاہر تردید کر رہا ہے ، اسے دیکھ کر مجھے لگ رہا ہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستان پر دباؤ مزید بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم پاک چائنہ کاریڈور کی طرف جا رہے ہیں تو چائنہ کہاں کھڑا ہے ، ایک طرف تو وہ آپ سے 300 ملین ڈالر مانگ رہے ہیں اب پاکستان کو کسی قیمت پر بھی اسرائیل کو نہ تسلیم کیا ہے اور نہ کرنا چاہیئے ۔ لیکن اس ضمن میں جو دباؤ ہے ، جو غیر ملکی طاقتیں ہیں ، اس قسم کے بیانیے کے پیچھے مجھے خدشہ ہے کہ وہی ہیں۔جب مختلف خلیجی ممالک اور سوڈان نے اسرائیل کو تسلیم کیا تو یہی سمجھا جا رہا تھا کہ ان ممالک میں کوئی بڑا ردعمل آئے گا لیکن ہر طرف خاموشی رہی تو سعودی عرب کو بھی اسرائیل سے تعلقات بہتر کرنے کا حوصلہ ہوا۔

Share

About admin401

Check Also

کئی سالوں بعد تاریخ رقم۔۔۔پاکستان میں پٹرول 35 سے40 روپے فی لیٹر۔۔عوام کے لیے شاندار خبر آ گئی

کئی سالوں بعد تاریخ رقم۔۔۔پاکستان میں پٹرول 35 سے40 روپے فی لیٹر۔۔عوام کے لیے شاندار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com