Breaking News
Home / پاکستان / ’’تعلیمی ادارے بند نہیں کیے جا رہے ‘‘ حکومت کے تعلیمی ادارے بند کرنے کی خبر کے کچھ دیر بعد ہی کیا خبر آگئی ؟ والدین ، اساتذہ اور بچے پڑھ لیں

’’تعلیمی ادارے بند نہیں کیے جا رہے ‘‘ حکومت کے تعلیمی ادارے بند کرنے کی خبر کے کچھ دیر بعد ہی کیا خبر آگئی ؟ والدین ، اساتذہ اور بچے پڑھ لیں

لاہور (ویب ڈیسک )’’تعلیمی ادارے بند نہیں کیے جا رہے ‘‘ حکومت کے تعلیمی ادارے بند کرنے کی خبر کے کچھ دیر بعد ہی کیا خبر آگئی ؟ والدین ، اساتذہ اور بچے پڑھ لیں ۔۔۔۔۔ وفاقی حکومت نے کورونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا جسے آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز

ایسوسی ایشن کے صدر کاشف مرزا نے مسترد کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے صدر کاشف مرزا نے کہا کہ وفاق کی24 نومبر سے 24دسمبر تک بند کرنے کی تجویز کو مسترد کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کی جانب سے وزیر اعظم ، چیف جسٹس ، آرمی چیف ، وزرائے اعلیٰ اور گورنرز سے اپیل کرتے ہیں کہ اسکولز ایس او پیز کے تحت کُھلے رکھے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسکولز دوبارہ بند نہیں ہوں گے ۔ اسکولز کُھلے رکھنے کا واضح اعلان ہو چکا ہے ۔ تعلیمی اداروں کے لیے مائیکرولاک ڈاون کا آپشن استعمال کیا جائے ۔ کاشف مرزا نے کہا کہ سیاسی اجتماعات پر پابندی پر عمل درآمد کیا جائے ۔ یو این ، یونیسف ، یونیسکو و عالمی بنک ایڈویزری کے مطابق کورونا میں بھی اسکولز کھلے رکھے جائیں ، کیونکہ اسکولز بند کرنے کے نقصانات زیادہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گیلپ سروے کے مطابق87 فیصد والدین بچے اسکولز بجھوانا چاہتے ہیں ، کووڈ 19 میں7.5کروڑ طلبا کی تعلیم کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ۔ کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے ثابت

کیا کہ طلباء سکولز میں مکمل محفوظ ہیں ۔ وزرائے تعلیم کا اعتراف کہ پرائیویٹ اسکولز ایس او پیز پر بھرپور عمل کر رہے ہیں ، جو اعتماد کا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اجتماعات سے کورونا کے پھیلاؤ اور کروڑوں پاکستانیوں کو جان کا خطرہ ہے۔ وزیراعظم ، چیف جسٹس ، آرمی چیف اور این سی او سی غیر قانونی سیاسی اجتماعات رکوائیں ۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے باعث 5 کروڑ طلبا کے تعلیمی نقصان کا ازالہ ناممکن ہے ۔2.5 کروڑ پاکستانی بچے پہلے ہی اپنے آئینی حق سے محروم ہیں۔ اسکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد میں 50 فیصد سے زائد تعداد لڑکیوں کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی بندش نجی اسکولز کا معاشی قتل ہے، بندش سے 10000 اسکولز مکمل بنداور 7 لاکھ اُساتذہ بے روزگار ہو چکے ہیں ۔ اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اساتذہ کے لیے ’’تعلیمی ریلیف پیکیج‘‘کا اعلان کریں ۔ کاشف مرزا کا مزید کہنا تھا کہ امیروں کی اولاد گھر میں ٹیوٹر اورعام انسان کا بچہ تعلیم سے محروم کیوں ؟ ہر بچہ کو زندگی میں مساوی مواقع میسر آنے چاہئیں ۔ تعلیم ہر بچے کا آئینی حق اور ریاست کا آئینی فریضہ ہے ۔

Share

About admin401

Check Also

ملک کی بڑی شخصیت پر قیامت ٹوٹ پڑی۔۔دونوں بیٹے جان کی بازی ہار گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) برداشت کا مادہ ختم ہو گیا انسانی جان کی کوئی قیمت ہی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com