Home / پاکستان / آج ملک کے کن کن علاقوں میں بارش کاامکان ہے موسم کاحال بتانے والوں نے بڑی پیش گوئی کردی

آج ملک کے کن کن علاقوں میں بارش کاامکان ہے موسم کاحال بتانے والوں نے بڑی پیش گوئی کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں آج بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں آج مطلع ابر آلود رہے گا۔ خطہ پوٹھوہار، بالائی و وسطی پنجاب، زیریں سندھ اور خیبر پختونخوا میں بارش کا امکان ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور، میانوالی، سرگودھا، بھکر، لیہ، گوجرانوالہ،

سیالکوٹ ، فیصل آباد ، جھنگ ، ساہیوال اور نارووال میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ گلگت بلتستان ، کشمیر، مری اور گلیات میں برف باری ہو سکتی ہے ۔ خیبر پختونخوا کے علاقے دیر ، چترال ، مالاکنڈ ، سوات ، شانگلہ ، بونیر ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، پشاور ، چارسدہ ، بٹگرام ، ہری پور ، نوشہرہ ، کوہستان ، صوابی اور مردان میں بھی بارش کا امکان ہے ۔ کوہاٹ ، بنوں ، ڈی آئی خان ، وزیرستان اور کرم ایجنسی میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے ۔ سندھ کے بعض اضلاع شہید بینظیر آباد ، ٹھٹھہ اور کراچی میں بھی آج ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ملک کے مختلف حصوں میں گزشتہ روز اور رات بھر میں ہلکی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ، لاہور ، میانوالی ، سرگودھا ، بھکر ، لیہ ، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ ، فیصل آباد ، جھنگ ، ساہیوال اور نارووال میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ گلگت بلتستان ، کشمیر ، مری اور گلیات میں برف باری ہو سکتی ہے۔

Share

About admin401

Check Also

امتحانات پالیسی میں بڑی تبدیلیاں، پیپر کا دورانیہ اب کم کردیا گیا، اب پیپر کتنے گھنٹے کا ہوگا؟ طلبا کیلئے بڑی خبر

امتحانات پالیسی میں بڑی تبدیلیاں، پیپر کا دورانیہ اب کم کر دیا گیا اسلام آباد(نیوز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com