Home / پاکستان / سکولز مکمل بند نہیں بلکہ بچوں کوہفتے میں کتنے دن آناہوگا۔۔حکومت نے نیا اعلان کردیا،والدین اوربچوں کیلئے بڑی خبر

سکولز مکمل بند نہیں بلکہ بچوں کوہفتے میں کتنے دن آناہوگا۔۔حکومت نے نیا اعلان کردیا،والدین اوربچوں کیلئے بڑی خبر

پشاور(ویب ڈیسک) وزیر تعلیم خیبر پختونخوا شہرام ترکئی نے کہا ہے کہ بچوں اور اساتذہ کا تحفظ اولین ترجیح ہے، ہفتےمیں ایک کلاس کے بچے اسکول آئیں گے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہرام ترکئی کا کہنا تھا کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کے فیصلوں پر عملدرآمد کریں گے، کسی ادارے کو

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دوردراز علاقوں کے بچے ہفتے میں ایک روز اسکول آئیں گے، والدین کو سرگرمیوں سے آگاہ کیا جائے گا ۔ دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 59 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہزار 803 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 82 ہزار 892 ہوگئی ۔ دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا کی دوسری لہر عروج پر ہے اور اس حوالے سے اکثر ممالک نے لاک ڈاؤن لگا رکھا ہے ۔ لاک ڈاؤن لگانے والے ممالک میں پہلا نمبر انگلینڈ کا تھا جہاں پر کورونا کے مریض بہت زیادہ تھے اور وزیراعظم بورس جانسن نے سب سے پہلے دو ماہ کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا ۔ لاک ڈاؤن کے حوالے سے واضح طور پر اعلان کیاگیا تھا کہ کون سی شاپس اور ضروری اسٹور کھلے رہیں گے اور کون سے بند ہو ںگے۔بند رکھنے والی شاپس میںجم اور بیوٹی سیلون بھی شامل تھے جنہیں کھولنے کی قطعی اجازت نہیں تھی ۔ تاہم قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انگلینڈ کی ریاست ویسٹ یارک شائر میں واقع ایک سیلون کو اس کی مالک خاتون نے کھول لیا۔جسے کونسل

نے ”خود غرض اور غیر ذمہ در“قرار دیتے ہوئے بھاری جرمانہ عائد کر دیا ہے ۔ یہ 9نومبر کی بات ہے جب مالک خاتون کو ہیئر سیلون بند کرنے کے لیے نوٹس دیا گااور جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ مگر نہ تو خاتون نے سیلون بند کیا اور نہ ہی کونسل کی طرف سے جرمانہ کے نوٹس آنے بند ہوئے۔پہلے دن سیلون کھولنے پر ایک ہزار پاؤنڈ جرمانے کا نوٹس موصول ہوااور تیسرے دن چار ہزار پاؤنڈ کا اور پھر دس ہزار پاؤنڈ کااور اسی طرح رقم بڑھتی رہی مگر خاتون نے قانون کی خلاف ورزی کرنا نہ چھوڑی ۔ خاتون نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ لاک ڈاؤن میں کاروبار بند ہے مجھے سیلون کا کرایہ ادا کرنا ہے تو میں پیسے کہاں سے لاؤں ۔ اب چونکہ خاتون سیلون بند کرنے سے باز نہیں آ رہی اور نہ ہی جرمانہ ادا کر رہی ہے تو اب حکومت اس کے خلاف سخت ایکشن لینے کا سوچ رہی ہے ۔ وہ سخت ایکشن کیا ہو گا کیا سیلون کو سیل کر دیا جائے گا یا پھر خاتون کو گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا جائے گا اس کے بارے میں ابھی فیصلہ نہیں ہو سکا۔

Share

About admin401

Check Also

بہت کر لیے مزے ، چلو استعفیٰ دو! وزیراعظم نے اپنے انتہائی قریبی ساتھی کی قر با نی کا فیصلہ کر لیا

بہت کر لیے مزے ، چلو استعفیٰ دو! وزیراعظم نے اپنے انتہائی قریبی ساتھی کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com