Breaking News
Home / پاکستان / پاکستان کی لڑ کھڑاتی معیشت بالآخر سنبھل گئی ۔۔۔!!! وزیرا عظم عران خان نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا ، بڑی خوشخبری سنا دی گئی

پاکستان کی لڑ کھڑاتی معیشت بالآخر سنبھل گئی ۔۔۔!!! وزیرا عظم عران خان نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا ، بڑی خوشخبری سنا دی گئی

لاہور(نیوز ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنا تے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری میں بہتری آرہی ہے جو کہ پاکستانی معیشت کے لیے ایک بہت بڑی کامیابی ہے ، سی پیک کے باعث پاکستان کو ہنرمند افراد کی ضرورت ہے جس سے بے روزگاری تو ختم ہو گئی

ساتھ ساتھ پاکستان کے زر مبادلہ میں خاطر خواہ اضافہ بھی ہو گا ، انہوں نے دورہ افغانستان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ افغان امن ڈائیلاگ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے ، افغانستان میں امن سے پاکستان کے قبائلی علاقوں کو فائدہ ہوگا ، لاک ڈاؤن کے ساتھ یومیہ اجرت والوں کو تحفظ فراہم کیا، افغانستان میں امن سے خطے کو فائدہ ہوگا ، 17سال بعد پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس ہوگیا، ہم نے منی لانڈرنگ کیخلاف کارروائیاں کیں ، ہم نے غیر ضروری اجتماعات پر پابندی لگائی ،حکومتی اقدامات کے ذریعے معیشت کو کورونا اثرات سے بچایا ، ترقی پذیر ممالک کیلئے منی لانڈرنگ بہت بڑا مسئلہ ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کاعالمی اقتصادی فورم’’پاکستان اسٹریٹجی ڈائیلاگ‘‘سےخطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت مستحکم ہو رہی ہے ، سی پیک ملکوں کے در میان روابط کا منصوبہ ہے،پاکستان خوش قسمت ہےکاروباری برادری کوہم پر اعتماد ہے ، استحکام حاصل کرنے کے بعد ہم اب مثبت سمت میں بڑھ رہے ہیں ، سی پیک کے باعث پاکستان کو ہنر مند افراد کی ضرورت ہے ، پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں بہتری آرہی ہے ، درآمدات اور برآمدات میں 40ارب ڈالر کا

فرق تھا ہم نے منی لانڈرنگ کے خلاف کارروائی کی،سترہ برس بعد پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ پلس میں آگیا ، احساس کیش پروگرام کے ذریعے غریب گھرانوں کی مدد کی گئی ، فیصل آباد میں ٹیکسٹائل انڈسٹری تیزی سے کام کررہی ہے ، فیصل آباد میں لیبر کی کمی کا بھی سامنا ہے، درآمدات اور برآمدات میں 40 ارب ڈالرکا فرق تھا، 17سال بعد پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس ہو گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نےلاک ڈاؤن کےبرعکس عوامی اجتماعات پر پابندی لگائی ہے ، ہم ایسے اقدمات کر رہے ہیں جس سے معیشت متاثر نہ ہو۔ پاکستان میں کورونا کیس بڑھنے پر ہمیں تشویش ہے ، پاکستان کاروبار اور فیکٹریوں میں لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا ، کورونا متاثرہ علاقوں کی نشاندہی کی اور سمارٹ لاک ڈاؤن متعارف کرایا ، ہاٹ سپاٹس کا پتا چلا کر سمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مدد سے امریکا اور طالبان مذاکرات کی میز پر آئے ،اُمید ہے افغانستان میں امن آئے گا ، افغانستان میں امن سے اطراف کے علاقوں کو فائدہ ہوگا صدر ٹرمپ نے افغانستان میں اچھے اقدامات کیے ، اُمید ہے جوبائیڈن افغانستان میں اچھے اقدامات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے

Share

About admin401

Check Also

بڑی خبر:22 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جب بھی کسی سرکاری ملازم یا سکول کے بچوں کو سرکاری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com