Breaking News
Home / پاکستان / سردی کا 27 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا! نومبر میں ہی دسمبر جیسی ٹھنڈ، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی خبر سُنا دی

سردی کا 27 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا! نومبر میں ہی دسمبر جیسی ٹھنڈ، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی خبر سُنا دی

کراچی(ویب نیوز)سردی کا 27 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا! نومبر میں ہی دسمبر جیسی ٹھنڈ، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی خبر سُنا دی۔ دسمبر میں پڑنے والی سردی نومبر میں ہی پڑنے لگی، شہری ٹھٹھرنے لگے، 27 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں پڑنے والی سردی کا 27 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، گزشتہ روز

کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تئیس اعشاریہ پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ دو دنوں سے جاری بارشوں کی وجہ سے کراچی میں پڑنے والی سردی کے ریکارڈ نومبر میں ہی ٹوٹ گئے، سرد ہواؤں اور بارشوں نے شہر قائد کے باسیوں کو ٹھٹھرا کر رکھ دیا اور محکمہ موسمیات نے بھی موسم کے مزید سرد رہنے کی پیشگوئی کر ڈالی ہے۔ کراچی میں آج اور کل مزید تیز اور ٹھنڈی ہواؤں کے چلنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ، بارش کے بعد کراچی کی سرد میں مزید اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں دسمبر کے پہلے ہفتے میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا ۔جبکہ کشمیر ، گلگت بلتستان ، خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان کے پہاڑی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں رہیں گے ۔ جمعے کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا ۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ۔ جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان ، خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان کے پہاڑی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

Share

About admin401

Check Also

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ۔۔پاکستانیوں کے دل کی خواہش پوری ہو گئی

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ۔۔پاکستانیوں کے دل کی خواہش پوری ہو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com