Breaking News
Home / پاکستان / عوام کے لئے بڑی خوشخبری۔۔مہنگائی کم ہوگئی۔کیا کیا سستا ہو گیا؟بڑی خبر

عوام کے لئے بڑی خوشخبری۔۔مہنگائی کم ہوگئی۔کیا کیا سستا ہو گیا؟بڑی خبر

اسلام آباد (ویب نیوز) عوام کے لئے بڑی خوشخبری۔۔مہنگائی کم ہوگئی۔کیا کیا سستا ہو گیا؟ ایک ہفتے کے دوران گوشت ، دودھ ، کیلے ، انڈوں اور لہسن سمیت 11 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ 18اشیاء کی قیمت کم ہوئی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ادارہ شماریات نے

مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق مہنگائی کی اوسط شرح میں 0.92 فی صد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران لہسن کی فی کلو قیمت میں 2 روپے جبکہ انڈوں کی فی درجن اوسط قیمت میں ایک روپے 82 پیسے اضافہ ہوا۔اس کے علاوہ چاول، گھی، چائے، نمک، مرچ سمیت 30 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران چینی کی اوسطً فی کلو قیمت میں 4 روپے 73 جب کہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 19 روپے 44 پیسے کمی ہوئی ۔ اس کے علاوہ دال مسور،دال مونگ اور آلو کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ اس کے علاوہ حکومت کی طرف سے بجلی کی فی یونٹ قیمت بڑھانے کا فیصلہ موخر کردیا گیا ہے ۔ سی پی پی اے نے سفارش کی تھی کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت 86پیسے بڑھا دی جائے ۔ نیپرا میں گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی کے صارفین سے 85 ارب روپے کی وصولی کیلئے سماعت ہوئی سی پی پی اے نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 86 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کیلئے درخواست کی تھی۔ چیئر مین نیپرا نے کہا کہ یکم دسمبر کو اگلی سماعت پر مکمل تفصیلات لائیں۔

Share

About admin401

Check Also

بڑی خبر:22 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جب بھی کسی سرکاری ملازم یا سکول کے بچوں کو سرکاری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com