Home / پاکستان / عوام کے لئے بڑی خوشخبری۔۔اب سستے موبائل فون پاکستان میں بنے گیں۔معاہدہ ہو گیا

عوام کے لئے بڑی خوشخبری۔۔اب سستے موبائل فون پاکستان میں بنے گیں۔معاہدہ ہو گیا

لاہور (ویب نیوز) پاکستان میں موبائل فون کی مینوفیکچرنگ کیلئے چین کیساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے ۔ لاہور میں دو چینی کمپنیوں کے مابین اشتراک کار کا معاہدہ طے ہوا ۔ چینی کمپنیاں فیصل آباد میں اسمارٹ فون کی مینوفیکچرنگ کا پلانٹ لگائیں گی ۔ ابتدائی طور پر چینی کمپنیاں منصوبے

میں 10 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی ۔ صوبائی وزیر اسلم اقبال نے بتایا کہ مینوفیکچرنگ پلانٹ سے موبائل فون مقامی سطح پر ہی تیار ہوں گے ۔ انہوں نے چینی کمپنیوں کے اشتراک سے اسمارٹ فون کے مینو فیکچرنگ پلانٹ منصوبے کا خیر مقدم کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے باعث ملکی وغیر ملکی سرمایہ کار پنجاب کا رخ کر رہے ہیں۔ انجینیئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی)فروری2020 میں موبائل ڈیوائس کی مینوفیکچرنگ پالیسی کی منظوری دی تھی۔ پالیسی سے مقامی سرمایہ کاری اور غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا ۔ مقامی سطح پر موبائل کی مینوفیکچرنگ سے ملک میں تقریبا 2 لاکھ روزگار پیدا ہوں گے اور ملک عالمی سطح پر سپلائی چین کا حصہ بن سکے گا ۔ عالمی مارکیٹوں میں میڈ ان پاکستان کا برانڈ بھی فروغ پائے گا ۔ ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں سالانہ 3 کروڑ 40 لاکھ موبائل فونز فروخت ہوتے ہیں ۔ مقامی سطح پر موبائل فون کی تیاری کے بعد پاکستان میں کم قیمت پر اسمارٹ فون کی دستیابی ممکن ہو سکے گی۔ اس سے پہلے کی سب سے بڑی موبائل فون بنانے والی کمپنی سام سنگ نے بھی پاکستان میں موبائل فون بنانے کا علان کیا تھا۔

Share

About admin401

Check Also

پاکستان کی معروف اداکارہ کی طبیعت انتہائی ناساز،ہسپتال منتقل

پاکستان کی معروف اداکارہ کی طبیعت انتہائی ناساز،ہسپتال منتقل لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کی سینئر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com