Home / پاکستان / آج کی شاندار خبر: چینی کی بوری کتنے ہزار روپے سستی ہوگئی؟ جان کر آپ بھی خوشی سے جھوم اٹھیں گے

آج کی شاندار خبر: چینی کی بوری کتنے ہزار روپے سستی ہوگئی؟ جان کر آپ بھی خوشی سے جھوم اٹھیں گے

کراچی (نیوز ڈٰیسک) پاکستان میں کرشنگ سیزن کا آغاز ہونے کے بعد چینی کی قیمت میں واضح کمی آنا شروع ہوگئی ۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی بوری 1500 روپے سستی ہوگئی ہے ۔ جوڑیا بازار کے ڈیلرز کا کہنا ہے کہ چینی کی

بوری 9500روپے سے کم ہو کر 8 ہزار روپے کی ہوگئی ہے خیال رہے کہ چینی کی بوری 100 کلو کی ہوتی ہے اس حساب سے فی کلو چینی کا ہول سیل ریٹ 80 روپے ہو گیا ہے۔ دوسری جانب پرچون میں چینی 92 روپے کی مل رہی ہے۔ اس کے علاوہ وفاقی وزیر برائے صنعی پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 68 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے سوا لاکھ ٹن کے قریب چینی درآمد کی گئی ، جس کے باعث گزشتہ 10 روز میں چینی کی قیمت میں 10 سے 12 روپے تک کی کمی آئی جس کے بعد سے یوٹیلیٹی اسٹورز پر درآمد شدہ چینی 68 روپے فی کلو میں دستیاب ہے ، ایکس مل اور ہول سیل ریٹ میں بھی کمی آئی ہے ، جس کہ وجہ سے جلد ہی ریٹل مارکیٹ میں بھی چینی کی قیمت میں کمی آئے گی ، جب کہ درآمدی چینی کا یوٹیلیٹی اسٹورز پر اسٹاک مکمل رکھیں گے۔ حماد اظہر نے بتایا کہ 10نومبر سے پنجاب میں شوگرملز نے کرشنگ شروع کر دی جو کہ تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ گنے کی کرشنگ وقت پر شروع ہوئی ہے اب مستقبل میں بھی چینی کی قیمت بہتر رکھنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں

Share

About admin401

Check Also

مشہور شخصیت اچانک انتقال کر گئی

مشہور شخصیت اچانک انتقال کر گئی لاہور ( نیوز ڈیسک ) ڈی آئی جی اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com