Breaking News
Home / پاکستان / عوام کیلئے بڑی خوشخبری۔۔!!!چکی کا آٹا سستا ہو گیا،قیمت میں حیران کُن کمی

عوام کیلئے بڑی خوشخبری۔۔!!!چکی کا آٹا سستا ہو گیا،قیمت میں حیران کُن کمی

کراچی (نیوز ڈیسک) ذرائع کے مطابق چکی کا آٹا سستا ہو گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں چکی کا آٹا سستا ہوگیا ہے اور4 روپے کمی کے بعد چھوٹی چکی کا آٹا 72 روپے کلو پر آگیا ۔ دو ماہ پہلے تک 78 روپے کلو تک ملنے والا چکی کا آٹا

72 روپے پرآگیا۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ آٹا اب بھی مہنگا ہے،حکومت کو چاہئے کہ فی کلو آٹے کی قیمت 50روپے فی کلو تک لائے۔ اس کے علاوہ پاکستان میں کرشنگ سیزن کا آغاز ہونے کے بعد چینی کی قیمت میں واضح کمی آنا شروع ہوگئی ۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی بوری 1500 روپے سستی ہوگئی ہے ۔ جوڑیا بازار کے ڈیلرز کا کہنا ہے کہ چینی کی بوری 9500روپے سے کم ہو کر 8 ہزار روپے کی ہوگئی ہے خیال رہے کہ چینی کی بوری 100 کلو کی ہوتی ہے اس حساب سے فی کلو چینی کا ہول سیل ریٹ 80 روپے ہو گیا ہے ۔ دوسری جانب پرچون میں چینی 92 روپے کی مل رہی ہے۔ اس کے علاوہ وفاقی وزیر برائے صنعی پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 68 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے سوا لاکھ ٹن کے قریب چینی درآمد کی گئی ، جس کے باعث گزشتہ 10 روز میں چینی کی قیمت میں 10 سے 12 روپے تک کی کمی آئی جس کے بعد سے یوٹیلیٹی اسٹورز پر درآمد شدہ چینی 68 روپے فی کلو میں دستیاب ہے ،

Share

About admin401

Check Also

چیچہ وطنی میں محمد اسلم نامی ایک شخص کا جنازہ ادا کر کے دفنا دیا گیا لیکن اگلے ہی دن’’ مردہ ‘‘گھر واپس لوٹ آیا ، تفصیلات سامنے آتے ہی پورا علاقہ حیران رہ گیا

چیچہ وطنی میں محمد اسلم نامی ایک شخص کا جنازہ ادا کرکے دفنا دیا گیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com