Breaking News
Home / پاکستان / کنوارے ہو جائیں تیار، شادی سے قبل دولہا، دلہن کا یہ ٹیسٹ اب لازمی ہو گا ورنہ نکاح نہیں پڑھایا جائے

کنوارے ہو جائیں تیار، شادی سے قبل دولہا، دلہن کا یہ ٹیسٹ اب لازمی ہو گا ورنہ نکاح نہیں پڑھایا جائے

کنوارے ہو جائیں تیار، شادی سے قبل دولہا ، دلہن کا یہ ٹیسٹ اب لازمی ہو گا ورنہ نکاح نہیں پڑھایا جائے حکومت نے شادی کیلئے دولہا اور دولہن کے کرونا ٹیسٹ کو لازمی قرار دینے کیلئے محکمہ صحت کو ہدایات جاری کی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق کرونا وباء کی

بڑھتی ہوئی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے نکاح سے قبل دولہا اور دولہن کا کرونا ٹیسٹ لازم قرار دیا جا رہا ہے دونوں کے کرونا ٹیسٹ کی تصدیق شدہ فوٹو کاپی نکاح رجسٹرار کو دینا ہوگی جو متعلقہ یونین کونسل میں جمع کروانے کا پابند ہوگا نکاح سے قبل دونوں کے ٹیسٹ دینے ہونگے جس کے بعد نیگیٹو آنے کی صورت میں نکاح خواں یہ نکاح کروانے کا پابند ہوگا پازیٹیو ٹیسٹ آنے کی صورت میں نکاح نہیں پڑھایا جائیگا ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کے ٹیسٹ کم از کم دو روز قبل نکاح رجسٹرار کے پاس جمع کرانا ہونگے اس کا مقصد کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر قابو پانا ہے دوسری طرف شادی بیاہ کی تقریب میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنیوالوں کیخلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ اس کے علاوہ بڑھتے کورونا کیسز کے حوالے سےآج نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آگاہ کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتی مثبت شرح اور یومیہ کیسز کی وجہ سے 5 بڑے شہروں کا ملک بھر میں عالمی وبا کے پھیلاؤ میں 70 فیصد حصہ ہے۔ اجلاس میں مثبت شرح، آکسیجن بستروں پر مریضوں کی تعداد، وینٹی لیٹرز سے متعلق اہم اعداد و شمار اور اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا جائزہ لیا گیا۔

Share

About admin401

Check Also

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کی بھی چھٹی ہو گئی

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کی بھی چھٹی ہو گئی وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com