Breaking News
Home / پاکستان / پاکستان 90 ارب ڈالر کی عالمی انڈسٹری میں انٹری کیلئے تیار،قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

پاکستان 90 ارب ڈالر کی عالمی انڈسٹری میں انٹری کیلئے تیار،قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک آن لائن) پاکستان کو جنوبی ایشیا میں ٹیکنالوجی میدان میں ترقی کرنے والا ملک قرار دیدیا گیا ، پاکستان 90 ارب ڈالر کی عالمی انڈسٹری میں انٹری کیلئے بھی تیارہے ، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے مستقبل کی منصوبہ بندی کا بتا دیا ۔ نجی ٹی وی اے آر

وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان چند ماہ میں گیمنگ انڈسٹری میں قدم رکھ دے گا،ویڈیو گیمز، اینی میشن انڈسٹری میں بیس فیصد گروتھ ریکارڈ ہوئی ،عالمی مارکیٹ میں حصے کیلئے بچوں کی ٹریننگ سرٹیفکیشن کررہے ہیں ، زراعت ، الیکٹرانک اور کیمیکل شعبوں میں ٹیکنالوجی پر توجہ ہے ، بھنگ کے پودے سے دھاگا بھی تیار کر لیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ 50 سے 60 ملین ڈالر کی ایکسپورٹ ہو سکے گی ،آئندہ سال 5 لائسنس جاری کردیئے جائیں گے ،ملک میں موبائل بنانے والی پہلی فیکٹری لاہور میں قائم ہو چکی ہے ،فوادچودھری نے کہاکہ چین امریکا کی تجارتی جنگ میں پاکستان کو فائدہ اٹھاناچاہئے ،چین امریکی کمپنیز سے سیمی کنڈکٹرز کی خریداری سے الگ ہونا چاہتا ہے ،پاکستان سیمی کنڈکٹرز بنا کر اربوں ڈالر کما سکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کمپنیز کے دفاتر ملک میں نہ ہونا بڑا لوپ ہول ہے،یوٹیوب کی بندش سے بھاری نقصان اٹھانا پڑا،عدالتوں کو فیصلوں میں بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ یوٹیوب بند ہونے سے آئی ٹی،ڈیجیٹل ایپ انڈسٹری کو بھاری نقصان ہوا،گوگل ،فیس بک یوٹیوب انڈیا میں چلے گئے ،انڈیا ان کی مناپلی ہے،سونے پر سہاگا یہ کہ ٹک ٹاک بھی بند کر دیا گیا۔

Share

About admin401

Check Also

مدینہ منورہ پہنچتے ہی وزیراعظم عمران خان کا ایسا اقدام کہ پاکستانی دھاڑیں مار مار کر رونے لگے

مدینہ منورہ پہنچتے ہی وزیراعظم عمران خان کا ایسا اقدام کہ پاکستانی دھاڑیں مار مار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com