Home / دلچسپ و عجیب / 4سال سے میاں بیوی کے درمیان طلاق کا مقدمہ جاری جج بھی دونوں سے سخت تنگ، بالآخر ایسی ’’سزا‘‘ سنا دی کہ آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو 

4سال سے میاں بیوی کے درمیان طلاق کا مقدمہ جاری جج بھی دونوں سے سخت تنگ، بالآخر ایسی ’’سزا‘‘ سنا دی کہ آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو 

اسلام آباد بھارت میں ایک جوڑا گزشتہ 4 سال سے طلاق کے مقدمہ میں الجھا ہوا ہے ۔جس کا کوئی فیصلہ نہیں ہو پارہا ۔مقامی عدالت کی جج سوتی چوہان کا کہنا تھا کہ اس مقدمے نے دونوں کے چہرے سے مسکراہٹ چھین لی ہے اس لئے پہلے تو انہیں لافٹر یوگا تھراپی کے لئے جانا چاہیے

تاکہ ان کے چہروں پر مسکراہٹ واپس آسکے۔ خاتون جج نے حکم دیا کہ دونوں درخواست گزار ہسیادان فاؤنڈیشن کے انسٹرکٹر مکراند تیلو کے پاس چلے جائیں تا کہ وہ ان کی لافٹر یوگا تھیراپی شروع کر سکیں۔جج نے اپنا حکم سناتے ہوئے مزید کہا کہ وکلاء کے دلائل کو فی الوقت ایک جانب رکھتے ہیں، پہلے اس جوڑے کی لافٹر تھراپی ہوجائے پھر دیکھیں گے کہ ان کے خیالات میں کچھ تبدیلی آئی ہے یا نہیں اور آیا وہ کیس کو مزید آگے بڑھانا چاہتے ہیں یا نہیں؟خاتون جج کے فیصلے سے درخواست گزار جوڑے نے بھی اتفاق کیا،قانونی جنگ ملتوی کرتے ہوئے لافٹر تھراپی شروع کرنے پر بخوشی رضامند ہو گئے ہیں

Share

About admin401

Check Also

قیامت کتنے سال بعد اور کون سی تاریخ کو آئے گی؟امام مہدی اور حضرت عیسی علیہ السلام کا ظہور کس تاریخ کو ہو گا ؟ تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

بنگلور(نیوز ڈیسک) ہندوستانی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور کے مشہور مسلمان سائنسدان اور سکالر ڈاکٹر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com