Home / پاکستان / سردی ابھی جانے والی نہیں!آئندہ 24گھنٹوں کےد وران ملک میں برف باری اور بارشیں! محکمہ موسمیات نے تازہ پیش گوئی کر دی

سردی ابھی جانے والی نہیں!آئندہ 24گھنٹوں کےد وران ملک میں برف باری اور بارشیں! محکمہ موسمیات نے تازہ پیش گوئی کر دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں برف باری اور بارشیں متوقع ہیں ، محکمہ موسمیات نے تازہ پیش گوئی کر دی ۔ آج پیر کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد /جزوی ابر آلود رہے گا۔ جبکہ

پیر کو اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک/جزوی ابر آلود رہے گا اور بروز منگل اسلام آباد میں موسم سرد / مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی خیبر پختونخوا ، خطہ پوٹھوہار ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش /پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہا ۔ آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 10، استور ، گوپس منفی07، اسکردو ، اننت ناگ منفی06 اوربگروٹ میں منفی 04ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ دوسری طرف شہر قائد میں اگلے 20 روز تک سردی کی نئی لہر کا کوئی امکان نہیں ، فروری کے اختتام تک شہر کا کم سے کم پارہ 12 سے 15 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے ۔

Share

About admin401

Check Also

بہت کر لیے مزے ، چلو استعفیٰ دو! وزیراعظم نے اپنے انتہائی قریبی ساتھی کی قر با نی کا فیصلہ کر لیا

بہت کر لیے مزے ، چلو استعفیٰ دو! وزیراعظم نے اپنے انتہائی قریبی ساتھی کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com