Home / پاکستان / بے روز گار افراد کیلئے بہت بڑی خوشخبری۔۔۔!! اہم ترین شعبے میں لاکھوں نوکریاں ملنے کا امکان، نئی پالیسی کی منظوری

بے روز گار افراد کیلئے بہت بڑی خوشخبری۔۔۔!! اہم ترین شعبے میں لاکھوں نوکریاں ملنے کا امکان، نئی پالیسی کی منظوری

فیصل آباد (نیوز ڈیسک آن لائن) بے روز گار افراد کیلئے بہت بڑی خوشخبری ، اہم ترین شعبے میں لاکھوں نوکریاں ملنے کے امکانات روشن ہوگئے ۔ حکومت پانچ سالہ ٹیکسٹائل پالیسی کی منظوری اس ہفتے میں دے دے گی ۔ اس نئی پالیسی کے تحت سرمایہ کاری اور لاکھوں افراد

کے روز گار کے نئے مواقع میسر ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ نئی ٹیکسٹائل پالیسی میں برآمدات کا ہدف 20ارب ڈاکر مقرر کیا گیا ہے ۔ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد تیاری کی گئی۔ وزارت ٹیکسٹائل نے بتایا کہ پالیسی میں گیس ، بجلی اور دیگر ڈیوٹیوں میں کمی شامل ہے ۔ بند ملز کی بحالی کا پلان بھی اسی پالیسی کا حصہ ہیں۔ نئی سرمایہ کاری اور لاکھوں افراد کو روزگار ملے گا ۔ ٹیکسٹائل پالیسی کے نفاذ سے ملکی معیشت میں بہتری آئے گی پانچ سالہ ٹیکسٹائل پالیسی کی منظوری وزیراعطم نے پچھلے ہفتے دی تھی ۔ اس کے علاوہ مشیر خزانہ کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آٹا ، چینی ، ٹماٹر ، پیاز ، چکن اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا ۔ اور ان اشیاء کی قیمتیں مزید کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور چینی آٹے کی قیمت میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے ۔ اجلاس میں وفاقی وزرا، مشیران ، متعلقہ حکام اور صوبائی چیف سیکریٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ۔ اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ 10 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کمی جب کہ 11 کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا۔30 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا ۔ اس موقع پر مشیر خزانہ نے اشیاء کی ہول سیل اور ریٹیل اشیاء پر منافع مارجن کم کرنے کی ہدایت کی۔

Share

About admin401

Check Also

مشہور شخصیت اچانک انتقال کر گئی

مشہور شخصیت اچانک انتقال کر گئی لاہور ( نیوز ڈیسک ) ڈی آئی جی اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com