Breaking News
Home / پاکستان / وزیراعظم عمران خان کا بڑا تحفہ۔۔۔!!!چینی فی کلو کتنے روپے سستی ہو گئی ؟ قوم کے لیے بڑی خوشخبری

وزیراعظم عمران خان کا بڑا تحفہ۔۔۔!!!چینی فی کلو کتنے روپے سستی ہو گئی ؟ قوم کے لیے بڑی خوشخبری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے چینی 20 دن میں 20 روپے فی کلو سستی ہو گئی ۔ وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ درآمدی چینی کی کنٹرول نرخوں پر تقسیم اور کرشنگ

سیزن کا بروقت آغاز بھی یقینی بنایا گیا ۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ صوبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ گنے کے کاشت کاروں کو مناسب اور جلد ادائیگی یقینی بنائی جائے ۔ پاکستان میں کرشنگ سیزن کا آغاز ہونے کے بعد چینی کی قیمت میں واضح کمی آنا شروع ہوگئی ۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی بوری 1500 روپے سستی ہوگئی ہے ۔ جوڑیا بازار کے ڈیلرز کا کہنا ہے کہ چینی کی بوری 9500روپے سے کم ہو کر 8 ہزار روپے کی ہوگئی ہے خیال رہے کہ چینی کی بوری 100 کلو کی ہوتی ہے اس حساب سے فی کلو چینی کا ہول سیل ریٹ 80 روپے ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ وفاقی وزیر برائے صنعی پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 68 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے سوا لاکھ ٹن کے قریب چینی درآمد کی گئی ، یوٹیلیٹی اسٹورز پر درآمد شدہ چینی 68 روپے فی کلو میں دستیاب ہے ، دوسری جانب اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے یوٹیلیٹی اسٹورز کو براہ راست درآمدی چینی حاصل کرنے کی اجازت کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں کپاس کی درآمد کی حوصلہ افزائی کیلئے تجاویز پر غور کے بعد اہم فیصلہ کیا گیا ۔

Share

About admin401

Check Also

اناللہ واناالیہ راجعون: اداکارہ حرامانی کے گھرصف ماتم بچھ گئی،نماز جنازہ کب ہوگی ،وقت کا اعلان کر دیا گیا

اناللہ واناالیہ راجعون: اداکارہ حرامانی کے گھرصف ماتم بچھ گئی ، نماز جنازہ کب ہوگی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com