Home / پاکستان / پاکستانی تیاری کر لیں ! 15دسمبر سے ملک بھر میں کیا ہونےوالا ہے ؟ ہنگامی اعلان کر دیا گیا

پاکستانی تیاری کر لیں ! 15دسمبر سے ملک بھر میں کیا ہونےوالا ہے ؟ ہنگامی اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک )پاکستانی تیاری کر لیں ! 15دسمبر سے ملک بھر میں کیا ہونےوالا ہے ؟ ہنگامی اعلان کر دیا گیا ۔۔۔ ملک بھر میں 15 دسمبر سے سردی کی شدت میں اضافے کا سلسلہ شروع ہوگا اور سردی کی شدت اتنی زیادہ ہوگی کہ 52 سالہ ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے ۔ ماہرین موسمیات کے مطابق 15 دسمبر سے

سردی میں اضافے کا سلسلہ شروع ہوگا اور 25 سے 26 دسمبر کے دوران سردی کی شدید لہر پاکستان میں داخل ہوگی جس سے درجہ حرارت 1 یا 2 ڈگری یا منفی 1 تا 2 تک گر سکتا ہے جس کے نتیجے میں ملک میں 52 سال کا سردی کا ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے ۔ جب کہ نومبر میں پہلے ہی کراچی میں سردی کا دس سال کا رکارڈ ٹوٹ چکا ہے۔ دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے خاتمہ سے متعلق بڑا فیصلہ سنا دیا،عدالت نے فصلوں کی باقیات جلانے والوں پر50 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم دیدیا ، جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ فصلوں کی باقیات جلانیوالوں سے رعایت نہ کی جائے۔ نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی ، چیئرمین جوڈیشل ماحولیاتی کمیشن نے رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کرا دی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سموگ کنٹرول کرنے کیلئے 476 انڈسٹریز اور بھٹوں کی چیکنگ کی گئی ، 122 یونٹس حفاظتی اقدامات کے بغیر کام کرتے پائے گئے ، زائد دھواں خارج کرنے پر 170 یونٹس سیل کر دیئے گئے ۔ عدالت نے فصلوں کی باقیات جلانے والوں پر50 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم دیدیا ، جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ فصلوں کی باقیات جلانیوالوں سے رعایت نہ کی جائے ۔

Share

About admin401

Check Also

شیخ رشید کی شادی میری وجہ سے نہیں ہوئی کیونکہ انھوں نے میرا سب کچھ ۔۔۔۔۔ حریم شاہ کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معروف ٹک ٹاکر اورسیاستدانوں کے ساتھ ویڈیوز سے شہرت حاصل کرنے والی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com