Home / پاکستان / اونٹ سانپ کھا کر پیاس لگنے کے باوجود فوراً پانی کیوں نہیں پیتا ؟

اونٹ سانپ کھا کر پیاس لگنے کے باوجود فوراً پانی کیوں نہیں پیتا ؟

سانپ کا گوشت اونٹ کی پسندیدہ غذا ہے اور اسے سانپ کا گوشت بے حد اشتیاق دیتا ہے تو وہ اسے کھانا شروع کر دیتا ہے اور عجیب بات یہ ہے کہ وہ کھانے کی ابتداء اس کی دم سے کرتا ہے پھر آہستہ آہستہ اسے پورا کھا جاتا ہے ، سانپ

کا گوشت سخت گرم ہوتا ہے جب اونٹ اسے کھا لیتا ہے تو اسے سخت پیاس محسوس ہوتی ہے اور وہ پیاس بھجانے کے لیے پانی کے کسی تالاب پر جاتا ہے اللہ نے تکوینی شکل میں اسے الھام کر رکھا ہے کہ ا گر اس نے اس وقت پانی پیا تو سانپ کا زہر اسکے پورے بدن میں پھیل جائے گا ، لہذا وہ شدید پیاسا ہونے کے باوجود تالاب پر پہنچ کر بھی کچھ دیر کے لیے پانی نہیں پیتا ، پھر وہ زور زور سے بلبلانے لگ پڑتا ہے ، ایسے لگتا ہے جیسے وہ کیسی سخت مشکل میں مبتلا ہے اور کسی کو اپنی مدد کے لیے پکار رہا ہے ، اس وقت اس کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگ پڑتے ہیں ، اللہ نے اس کے پیوٹوں کے نیچے دو چھوٹے چھوٹے گڑھے بنائے ہوئے ہیں ، اس کے آنسو آنکھوں سے نکل کر ان گڑھوں میں جمع ہوتے ہیں اور یوں سانپ کا سارا زہر آنسو بن کر آنکھوں سے باہر آ جاتا ہے عقل مند ساربان اس گڑھے میں جمع شدہ پانی کو کسی صاف شیشی میں بھر لیتے ہیں ، وہ زہریلا پانی سانپ اور بچھو کے کٹے کا تریاق دیتا ہے …!!۔

Share

About admin401

Check Also

15جون سے تعلیمی اداروں میں دوبارہ چھٹیاں ، طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی

15جون سے تعلیمی اداروں میں دوبارہ چھٹیاں ، طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی بہاولنگر، اسلام آباد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com