Breaking News
Home / پاکستان / پاکستانی لڑکی کے درجن شوہر

پاکستانی لڑکی کے درجن شوہر

اسلام میں مردکو چارشادیوں کی اجازت ہونے کے باوجود شادی عمومی طورپر ایک ہی کی جاتی ہے لیکن بعض علاقوں کی روایات کی وجہ سے کثیرالازواج کا رواج بھی ہے لیکن ایک پاکستانی لڑکی نے تو حدہی کردی جس نے محض 18سال کی عمر میں دو ماہ کے دوران ہی 12شادیاں

کرڈالیں ، دھوم دھام سے شادیاں ہوتیں ، ایک رات بتانے یا ایک دن دو دن بعد ہی دلہن غائب ہو جاتی، بے چارے شوہروں کی زندگی کی ساری جمع پونجی لے کر غائب ہو جاتی جس کی وجہ سے انہیں زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ چکا ہوتا تھا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق ثناء، صنم اور کشور وغیرہ اپنے نام لکھنے والی نوجوان حسینہ دراصل ایک گینگ کی رکن تھی جو لڑکی کی خوبصورتی کا فائدہ اٹھا کر سادہ لوح شہریوں کو اپنا شکار بنا کر جمع پونجی ہی لوٹ لیتے اور ”قاتل حسینہ“ سمیت ایک جگہ سے دوسری جگہ روپوش ہوجایا کرتے تھے، تقریباً ہی تمام شادیاں جولائی اور اگست کے درمیان ہوئیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ دلہن کے گروہ میں جعلی ماں باپ اور کرائے کے بہن بھائی بھی موجود تھے، سرگودھا کے نواحی علاقوں کے مکین دولہے ہونے کے دعوے داربھی اس حسینہ کے ہاتھوں شکار بنے اور پھر عدالتوں کے چکر لگانے پر مجبور ہوگئے جہاں انکشاف ہوا کہ دراصل وہ ایک ہی لڑکی ہے جس نے ان سمیت کئی لوگوں کیساتھ دھوکہ کیا۔ ایک دولہا اللہ دتہ نے بتایاکہ اسے اپنی عمرتو یاد نہیں لیکن وہ 118شمالی کا رہائشی ہے ، اس کے پاس ایک بابا آیاتھا جسے اس نے رشتے کا بولاتو بابا جی نے کہاکہ چار سے پانچ دن میں شادی ہی کرادیتاہوں، شادی سے پہلے لڑکی کی تصویر دیکھی تو وہ پیاری لگی اور فوری ہاں کردی، پھر کہاگیاکہ شادی سے پہلے دولاکھ روپے دینے پڑیں گی کیونکہ مجبوری بن گئی اور دلہن کا بھائی کسی لڑکی کو بھگا کر لے گیا، پیسے دے کر صلح کرنی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں اللہ دتہ نے بتایاکہ دین کالونی بارات لے کر گئے تھے اور دلہن کی طرف سے بھی کافی فیملی تھی ، ایک بیٹھک میں نکاح ہوا اور کھانے کے بغیرچائے پانی دیا اور پھر ہم دلہن کو لے کر گھر آگئے، دو دن رہی اور دو دن بعد دادی کا ایکسیڈنٹ بتاکر چلی گئی، دوتین دن بعد فون کیا تو لڑکی کی والدہ نے اٹھایا اور کہا کہ وہ دو تین دن میں آ جائے گی لیکن جب میں تین دن بعد اسے لینے گیا تو اس کے گھر تالا لگا ہوا تھا اور سب غائب ہو گئے

Share

About admin401

Check Also

چیچہ وطنی میں محمد اسلم نامی ایک شخص کا جنازہ ادا کر کے دفنا دیا گیا لیکن اگلے ہی دن’’ مردہ ‘‘گھر واپس لوٹ آیا ، تفصیلات سامنے آتے ہی پورا علاقہ حیران رہ گیا

چیچہ وطنی میں محمد اسلم نامی ایک شخص کا جنازہ ادا کرکے دفنا دیا گیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com