Home / پاکستان / پاکستان میں شدید ترین سردی پڑنے کی پیشگوئی

پاکستان میں شدید ترین سردی پڑنے کی پیشگوئی

لاہور(ویب ڈیسک) ماہرین موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک بھر میں 15 دسمبر سے سردی کی شدت میں اضافے کا سلسلہ شروع ہوگا اور سردی کی شدت اتنی زیادہ ہوگی کہ 52 سالہ ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے۔ماہرین موسمیات کے مطابق 15 دسمبر سے سردی میں اضافے کا سلسلہ شروع ہوگا اور 25 سے 26 دسمبر کے

درمیان سردی کی شدید لہر پاکستان میں داخل ہوگی جس سے درجہ حرارت 1 یا 2 ڈگری یا منفی 1 تا 2 تک گر سکتا ہے جس کے نتیجے میں ملک میں 52 سال کا سردی کا ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے ۔28 تا 29 دسمبر تک سائبیرین ہوائیں پاکستان اور ہندوستان میں داخل ہوں گی جس سے معمولات زندگی بھی بری طرح متاثر ہوسکتے ہیں ۔14 دسمبر کو دن 8:41 منٹ پہ مکمل سورج گرہن ہوگا جو دن 10:41منٹ پہ ختم ہوگا ۔ یہ 20 سال کا طویل ترین سورج گرہن ہوگا جو امریکہ اور دیگر ریاستوں میں دیکھا جائے گا تاہم پاکستان میں یہ نظر نہیں آئے گا ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سردی کی شدید لہر سے سانس اور دمے کے مریض سب سے زیادہ متاثر ہوں گے، چھوٹے بچوں کو نمونیا جیسے جان لیوا مرض سے بچانے کیلئے گرم کپڑے اور ٹوپی کا لازمی استعمال کروائیں اور بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے دیں۔

Share

About admin401

Check Also

مشہور شخصیت اچانک انتقال کر گئی

مشہور شخصیت اچانک انتقال کر گئی لاہور ( نیوز ڈیسک ) ڈی آئی جی اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com