Breaking News
Home / انٹرنیشنل / پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری یورپ کی وہ جگہ جہاں صرف 200 روپے میں گھر فروخت ہونے لگے

پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری یورپ کی وہ جگہ جہاں صرف 200 روپے میں گھر فروخت ہونے لگے

روم (ویب ڈیسک) دنیا میں ہر جگہ پراپرٹی کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں لیکن اٹلی میں ایک قصبہ ایسا ہے جہاں آپ صرف 1یورو(تقریباً 200روپے) میں گھر کے مالک بن سکتے ہیں۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اٹلی کے پہاڑی علاقے مولیسی میں واقع اس قصبے کا نام کاستروپیگنانو ہے جہاں

آبادی کی کمی پوری کرنے کے لیے قصبے کی میئر نکولا سکیپلاتی نے صرف 1یورو میں گھر فروخت کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ قدیم قصبہ کبھی آباد ہوا کرتا تھا لیکن اب اس کے بیشتر گھر خالی ہو چکے ہیں۔ اس میں کئی گھر ایسے ہیں جو 17ویں صدی عیسوی میں تعمیر ہوئے اور اب بھوت بنگلے بن چکے ہیں۔ اس قصبے کی بدقسمتی 1968ءسے شروع ہوئی جب ایک خوفناک زلزلہ آیا اور قصبے کے 4ہزار سے زائد رہائشی ڈر کر قصبہ ہی چھوڑ کر چلے گئے۔ اس کے بعد سے لوگوں کی بڑے شہروں کو نقل مکانی شروع ہوئی اور آج قصبہ سائیں سائیں کر رہا ہے۔ میئر نکولا کا کہنا ہے کہ ”قصبے کی تمام عمارتیں سٹی کونسل کی ملکیت ہیں، جنہیں اب ہم فروخت کرنا چاہتے ہیں۔ تاکہ اس قصبے کو ایک بار پھر پہلے کی طرح آباد کیا جائے۔“ قصبے کی آبادی کی کمی پوری کرنے کے لیے قصبے کی میئر نکولا سکیپلاتی نے صرف ایک یورو میں گھر فروخت کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

Share

About admin401

Check Also

مصباح الحق کی ماہانہ تنخواہ 32 لاکھ روپے مگر بھارتی ٹیم کے کوچ روی شاستری کی تنخواہ کتنی ہے؟ حیرت کے جھٹکے کے لیے تیار ہو جائیں

نئی دہلی (ویب ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو ماہانہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com