Breaking News
Home / پاکستان / انتہائی مشکل وقت میں حکومت کا پاکستانیوں کے زبردست سرپرائز۔۔۔!!! چینی کی قیمت میں کتنی کمی کر دی گئی ؟ جان کر آپ بھی خوشی سے جھوم اٹھیں گے

انتہائی مشکل وقت میں حکومت کا پاکستانیوں کے زبردست سرپرائز۔۔۔!!! چینی کی قیمت میں کتنی کمی کر دی گئی ؟ جان کر آپ بھی خوشی سے جھوم اٹھیں گے

لاہور (ویب ڈیسک آن لائن) مقامی سطح پر نئی چینی مارکیٹ میں آنے کے ساتھ ہی چینی کی قیمتوں میں 20 سے 23 روپے فی کلو تک کمی آ گئی، اوپن مارکیٹ میں چینی کی اوسط قیمت 85 روپے تک پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق شہریوں کا کہنا ہے کہ

چینی کی قیمتوں میں کمی سے ریلیف ملا ہے تاہم حکومت باقی کھانے پینے کی دیگر چیزوں کی قیمتوں میں کمی لانے کے اقدامات کرے۔ گزشتہ دو ماہ کے دوران کچھ شہروں میں چینی کی فی کلو قیمت 110 روپے سے بھی تجاوز کر گئی تھی لیکن بروقت گنے کی کرشنگ اور مقامی چینی اوپن مارکیٹ میں آتے ہی چینی کی قیمت میں سے کمی آنا شروع ہو گئی ۔ چیئرمین آل پاکستان ٹریڈرز ایسویشن اجمل بلوچ کا کہنا ہے چینی کی ہول سیل کی فی کلو اوسط قیمت 80 روپے تک پہنچ چکی ہے ، پہلے چینی کی قیمت 110 روپے تک بھی گئی ہے، گنے کی کرشنگ جاری ہے ، ، اس وقت سندھ اور پنجاب میں ایکس ملز ریٹ 78 روپے فی کلو ہے ۔ چیئرمین اسکندر خان کا کہنا ہے کہ 78 روپے فی کلو چینی میں 14 روپے ٹیکس بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ گنےکی خریداری میں مڈل مین کا کردار ختم کرنےکے حکومتی اقدام کے مثبت اثرات سامنے آئے ہیں جب کہ گنے کی قیمت 200 روپے برقرار رہنے سے بھی چینی کی ایکس ملز ریٹ میں کمی واقع ہوئی۔اسکندر خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں اس وقت چینی 200 روپے فی کلو ہے لہٰذا چینی کی قیمت کم کرنے کے لیے افغانستان باڈرز پر سختی کرنا ہوگی جب کہ حکومت گڑ کی افغانستان برآمد روکے کیونکہ گڑ کی آڑ میں افغانستان چینی اسمگل ہوتی ہے۔

Share

About admin401

Check Also

کئی سالوں بعد تاریخ رقم۔۔۔پاکستان میں پٹرول 35 سے40 روپے فی لیٹر۔۔عوام کے لیے شاندار خبر آ گئی

کئی سالوں بعد تاریخ رقم۔۔۔پاکستان میں پٹرول 35 سے40 روپے فی لیٹر۔۔عوام کے لیے شاندار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com