Breaking News
Home / پاکستان / میٹرو ٹرین کے آپریشنل ہونے کے بعد بجلی کا پہلا بل آگیا، رقم اتنی زیادہ کہ یقین کرنا مشکل

میٹرو ٹرین کے آپریشنل ہونے کے بعد بجلی کا پہلا بل آگیا، رقم اتنی زیادہ کہ یقین کرنا مشکل

لاہور(ویب ڈیسک آن لائن ) آپریشنل ہونے کے بعد گزشتہ ماہ کے دوران اورنج لائن میٹرو ٹرین نے کروڑوں روپے کی بجلی استعمال کی، سنگھ پورہ سرکٹ سے تیرہ لاکھ یونٹس، ملتان روڈ سرکٹ سے اکیس لاکھ یونٹس بجلی استعمال کی گئی۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کو

آپریشنل ہونے پر پہلا بجلی کا بل جاری کر دیا، کمپنی نے نومبر میں استعمال ہونیوالی بجلی کا 7 کروڑ روپے کا بل بھجوا دیا۔ نجی خبررساں ادارے کے مطابق آپریشنل ہونے کے بعد گزشتہ ماہ کے دوران اورنج لائن میٹرو ٹرین نے کروڑوں روپے کی بجلی استعمال کی ، سنگھ پورہ سرکٹ سے تیرہ لاکھ یونٹس، ملتان روڈ سرکٹ سے اکیس لاکھ یونٹس بجلی استعمال کی گئی ، دونوں سرکٹس پر استعمال شدہ یونٹس کا بل سات کروڑ روپے بنایا گیا ، لیسکو نے دونوں سرکٹس کی ریڈنگ لے کر بجلی کا بل جاری کر دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ رواں ماہ اورنج لائن میٹرو ٹرین نے معمول سے کم بجلی استعمال کی ، اورنج لائن میٹرو ٹرین میں ایئر کنڈیشنڈ کا لوڈ کم ہونے پر کم بجلی استعمال ہوئی تاہم مکمل لوڈ پر اورنج لائن میٹرو ٹرین کو چالیس لاکھ یونٹس کے قریب بجلی استعمال ہو گی۔ تاہم رواں ماہ اورنج لائن میٹرو ٹرین نے معمول سے کم بجلی استعمال کی ، اورنج لائن میٹرو ٹرین میں ایئر کنڈیشنڈ کا لوڈ کم ہونے پر کم بجلی استعمال ہوئی۔

Share

About admin401

Check Also

مدینہ منورہ پہنچتے ہی وزیراعظم عمران خان کا ایسا اقدام کہ پاکستانی دھاڑیں مار مار کر رونے لگے

مدینہ منورہ پہنچتے ہی وزیراعظم عمران خان کا ایسا اقدام کہ پاکستانی دھاڑیں مار مار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com