Breaking News
Home / پاکستان / سستی اور موثر سہولت ۔۔۔ روس نے پاکستان کو بڑی پیشکش کر دی ، قوم کے لیے بڑی خوشخبری

سستی اور موثر سہولت ۔۔۔ روس نے پاکستان کو بڑی پیشکش کر دی ، قوم کے لیے بڑی خوشخبری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) روس نے پاکستان کو ویکسین فراہم کرنے کے لیے پیشکش کردی ۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ روس نے پاکستان کو کرونا ویکسین کے فروخت کی پیشکش کر دی ، وزارت خارجہ کو پاکستان میں روسی سفارتخانے کا آفر لیٹر موصول ہوا، پاکستان کو روسی

ویکسین کلینکل ریسرچ اور ٹرائلز کا ڈیٹا رپورٹ بھی بھیجا گیا ہے ، وزارت خارجہ نے وزارت صحت کو روسی پیشکش سے آگاہ کر دیا ۔ روسی سفارتخانے کی جانب سے بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سپٹنک فائیو کی کلینکل ریسرچ رپورٹ عالمی ادارے کی تیار کردہ ہے ، کلینکل رپورٹ میں سپٹنک فائیو کا دیگر ویکسین سے تقابلی جائزہ شامل ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سپٹنک فائیو کرونا ویکسین روس میں مقامی طور پر تیارکردہ ہے ، سپٹنک فائیو کروناویکسین 95فیصدمؤثر ہے ، سپٹنک فائیو دیگر ویکسین کے مقابلے سستی اور مؤثر ہے ، دیگر کے مقابلے میں اسے ذخیرہ کرنا آسان ہے ۔ سپٹنک فائیو کے لیے فنڈنگ روسی ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ نے کی ۔ واضح رہے کہ روس کی سپٹنک وی ویکسین اگست 2020 میں رجسٹرڈ ہوئی تھی اور گزشتہ دنوں ٹرائل کے بعد روسی فوجیوں کو کرونا ویکسینیشن شروع کردی گئی ہے ۔

Share

About admin401

Check Also

ملک کی بڑی شخصیت پر قیامت ٹوٹ پڑی۔۔دونوں بیٹے جان کی بازی ہار گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) برداشت کا مادہ ختم ہو گیا انسانی جان کی کوئی قیمت ہی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com