Home / پاکستان / سردی کی شدید ترین لہر پاکستان میں داخل ہونے والی ہے 52سالہ ریکارڈ ٹوٹ جائے گا، کتنے دن باقی، پاکستانی تیاری کر لیں

سردی کی شدید ترین لہر پاکستان میں داخل ہونے والی ہے 52سالہ ریکارڈ ٹوٹ جائے گا، کتنے دن باقی، پاکستانی تیاری کر لیں

سیالکوٹ (نیوز ڈیسک) ایک رپورٹ کے مطابق 25 اور 26 دسمبر سے سردی کی شدید لہر پاکستان میں داخل ہو رہی ھے جس سے درجہ حرارت 1 یا 2 ڈگری یا منفی 1 تا 2 تک گر سکتا ہے جس سے 52 سال کا سردی کا ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے یہ سائبیرین ہوائیں 28 تا 29 دسمبر تک پاکستان اور ہندوستان کے اندر

کاروباری نقل وحمل اور عام معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کر سکتی ھیں اور اس دوران 26 دسمبر صبح 8:41 بجے مکمل سورج گرھن ھوگا جو صبح10:41 بجے ختم ھوگا یہ 20 سال میں بدترین سورج گرھن ھوگا جس سے چمکتا دن سرخ اندھیرے میں بدل جائے گا اور درجہ حرارت مزید گرنے کا خدشہ ھے. ھم گرم علاقوں میں بسنے والے لوگ اتنی بڑی موسمیاتی تبدیلیوں سے ناآشنا ھونے کی وجہ سے اسں کا شکار ھو سکتے ھیں لہذا گرم لباس کے پہنے بغیر گھر سے باہر مت نکلیں.اور اپنے اردگرد بسنے والے غریب لوگوں کو آگاہ کریں اور گرم کپڑوں سے انکی مدد ضرور کریں.خدا کو اپنی مخلوق سے بہت پیار ھے اور جو اسکی مخلوق کی نوکری کرنے میں لگ جاتا ھے وھی کامیاب اور آسانیاں بانٹنے والا ھے.اس سردی کی شدید لہر سے سانس و دمہ کے مریض سب سے زیادہ متاثر ھونگے اور چھوٹے بچوں کو نمونیا جیسے جان لیوا مرض سے بچانے کے لئے گرم کپڑے اور ٹوپی کا لازمی استعمال کروائیں اور بلاضرورت گھر سے باھر نہ نکلنے دیں۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا میں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ پیر سے شروع ہونے کی پیش گوئی کی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں اور برفباری کا سلسلہ پیر کے روز سے شروع ہو رہا ہے جو بدھ کے روز تک جاری رہنے کاامکان ہے۔

Share

About admin401

Check Also

بینک صارفین کیلئے بری خبر، مفت سہولت ختم کر دی گئی

بینک صارفین کیلئے بری خبر، مفت سہولت ختم کر دی گئی لاہور (نیوز ڈیسک) اسٹیٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com