Breaking News
Home / پاکستان / والدین اور بچوں کیلئے ناقابل یقین خبر۔۔ وفاقی حکومت نے سکولز کھولنے کی اجازت دیدی،ہفتے میں کتنے دن تعلمی ادارے کھلیں گے؟جانیے تفصیل

والدین اور بچوں کیلئے ناقابل یقین خبر۔۔ وفاقی حکومت نے سکولز کھولنے کی اجازت دیدی،ہفتے میں کتنے دن تعلمی ادارے کھلیں گے؟جانیے تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک آن لائن) وفاقی حکومت نے نجی سکولوں کو ایک دن بچوں کو بلانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا، حکومت نے ریلیف فنڈ کے تحت نجی سکولوں کیلئے بلاسود قرضے اور رجسٹریشن میں ایک سال کی توسیع دینے کا فیصلہ بھی کیا، نجی اسکولوں نے11 جنوری کو ادارے کھولنے کا

مطالبہ پیش کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں آج وفاقی سیکرٹری تعلیم فرح حامد سے نجی تعلیمی اداروں کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں نجی وفد نے 11 جنوری کو نجی تعلیمی ادارے کھولنے کا مطالبہ پیش کیا۔جس پر وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا کہ نجی تعلیمی اداروں کو ہفتے میں ایک دن تعلیمی سرگرمیوں کیلئے کھولنے کی اجازت دے دی جائے گی، جس میں بچے بھی ایک دن سکول آسکیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی سیکرٹری تعلیم نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ نجی تعلیمی اداروں کی بہتری کیلئے حکومت تمام کوششیں بروئے کار لا رہی ہے۔جس کے تحت وفاقی حکومت نے نجی تعلیمی اداروں کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے، ریلیف فنڈ کے تحت چھوٹے اور کم فیس وصول کرنے والے سکولوں کو بلاسود قرضے دینے کیلئے سمری بھی تیار کرلی گئی ہے۔تاکہ نجی تعلیمی اداروں کو آسان قسطوں پر قرضے دیے جاسکیں گے۔ اسی طرح کورونا وباء کے دوران کاروباری منفی اثرات کو کم کرنے کیلئے نجی اسکولوں کی رجسٹریشن میں ایک سال کی توسیع جبکہ فیڈرل بورڈ میں داخلہ جات بھجوانے کی آخری تاریخ بھی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مزید برآں نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ میں ایک دن بچوں کوپرائیویٹ سکولوں میں بلانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

Share

About admin401

Check Also

بڑی خبر:22 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جب بھی کسی سرکاری ملازم یا سکول کے بچوں کو سرکاری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com