Home / پاکستان / اپوزیشن وزیراعظم کو کرسی سے اتارنے میں مصروف لیکن دوسری طرف عمران خان نوازشریف کو پاکستان واپس لانے کیلئے کونسا بڑا قدم اٹھانے جارہے ہیں ؟ بڑی خبر آگئی

اپوزیشن وزیراعظم کو کرسی سے اتارنے میں مصروف لیکن دوسری طرف عمران خان نوازشریف کو پاکستان واپس لانے کیلئے کونسا بڑا قدم اٹھانے جارہے ہیں ؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (ویب لائن)وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نواز شریف کو واپس لانے کیلئے بڑا اقدام اٹھانے جارہے ہیں ،برطانوی ہم منصب اور حکومت سے خود رابطہ کریں گے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر بابر اعوان

نے کہا کہ اپوزیشن کی ناکامی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پچھلے سال یہ استعفیٰ مانگنے آئے تھے اور اب دینے کیلئے آ رہے ہیں ،قانون توڑنے والوں کو کارروائی کا سامنا کرنا پڑ ے گا ، ہم استعفوں کے معاملے پر ن لیگ والا کوئی کام نہیں کریں گے ، استعفیٰ دینے کا مطلب ہے کہ کوئی شخص استعفیٰ لکھے اور سپیکر کو دیں تو منظور ہو جائے گا ، جتنے استعفے آئیں گے اتنی سیٹیں پی ٹی آئی کو ملیں گی ، مہینہ مکمل ہونے دیں ،آپ کو خود پتا لگ جائے گا کہ ان کے کتنے لوگ استعفوں سے بھا گ گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر اپوزیشن چاہتی ہے کہ آئینی طریقے سے کچھ کریں تو وہ عدم اعتماد کی تحریک لائیں اور اس کیلئے انہیں پارلیمنٹ میں آنا پڑے گا ، ایک طرف کہتے ہیں کہ ہم بات کرنا چاہتے ہیں اور دوسری طرف یہ بتانے کو تیار نہیں کہ کس سے گفتگو کرنا چاہتے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ حالات بہتر ہوئے تو جنوری میں پارلیمنٹ کا اجلاس بلائیں گے۔

Share

About admin401

Check Also

بینک صارفین کیلئے بری خبر، مفت سہولت ختم کر دی گئی

بینک صارفین کیلئے بری خبر، مفت سہولت ختم کر دی گئی لاہور (نیوز ڈیسک) اسٹیٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com