Home / دلچسپ و عجیب / اس خواب کی تعبیر جانیں

اس خواب کی تعبیر جانیں

ویب ڈیسک آن لائن! مجھے بے حد شرم آرہی ہے لیکن مجبور ہو کر پھر بھی خواب شئیر کر رہا ہوں کہ نہ جانے مجھے ایسا بے ہودہ خواب کیوں آتا ہے ۔ میں نماز پڑھتا ہوں ، دنیا داری میں بھی لگا رہتا ہوں لیکن برے کاموں سے اجتناب کرتا

ہوں ۔ میں اکثر خواب میں اپنے سگی رشتہ دار عورتوں کے ساتھ انتہائی برا کام کرتا ہوں ۔ ایک بار تو اپنی بہن کے ساتھ بھی خواب میں ایسا شرمناک کام کیا ہے جس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں ، کیا آپ مجھے کوئی ایسی دعا بتا سکتے ہیں کہ مجھے ایسے گندے خواب نہ آیا کریں  ۔ تعبیر:مرد حضرات ایسے بہت سے خواب دیکھتے ہیں ۔ خواب پر اختیار نہیں ہوتا ۔ یہ اشارے ہوتے ہیں جن کو سمجھنا بہت ضروری ہے ۔ آپ خواب میں جس رشتہ دار خاتون سے گناہ کرتے ہیں ،اسکی تعبیر یہ نکلتی ہے کہ آپ کو انکے حقوق ادا کرنے ہیں ۔ اس خواب کی مختلف حساس جزئیات سامنے ہوں تو تعبیر درست بتائی جا سکتی ہے ۔ بہر حال آپ کو اپنی بہن ماں کے جائز حقوق غصب کرنے کی بجائے ان کی مالی مدد کرنے کا اشارہ دیا گیا ہے ۔کسی کی مالی مدد کے لئے جب ایسے گندے خواب کا اشارہ ملے تو اسکی ایک وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ ایسے مرد کو گندی فلمیں دیکھنے کا زیادہ شوق ہوتا ہے جو اسکے تحت الشعور میں پر اگندگی پھیلاتی رہتی ہیں۔
خواب میں کسی عزیزہ کے ساتھ جامع کرنے کا مطلب ہوتا

ہے اسکو آپ سے مالی یا کوئی اور ایسا فائدہ پہنچے گا جس سے اسکی مصیبت دور ہوگی ۔ اس اشارے کا مطلب ہر گز یہ نہیں کہ آپ اسکے ساتھ کوئی جسمانی تعلق قائم کریں گے ۔ تاہم ایسے خواب دیکھنے والوں کو توبہ استغفار کرنی چاہئے ۔ رشتہ دار خواتین کی مالی مدد لازمی کریں ، رشتہ دار زکوۃ و صدقات کی مستحق ہیں تو انہیں دیا کریں ۔ اپنے ذہن پر احساس جرم کا بوجھ نہ ڈالیں ۔زیادہ سے زیادہ درود پاک پڑھا کریں ۔ ( آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے خواب تفصیل سے لکھیں ، نامکمل کوائف پر تعبیر بیان نہیں کی جائے گی ۔ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے ، پیشہ کیا ہے ۔ کہاں رہتے ہیں ، شادی شدہ ہیں ، خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟ خواب کی تعبیر اسی کالم میں بیان کی جائے گی ، الگ سے جواب نہیں دیا جائے گا ، یاد رکھیں کہ خواب آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں ، نجی ، کاروباری ، بیماری ، خوشی غم ، سفر ، ازدواجی زندگی ایسے بے شمار معاملات کی خواب میں نشانی مل جاتی ہے ۔

Share

About admin401

Check Also

حیرت انگیز گاؤں۔ جہاں پیدا ہونے والی ہر لڑکی 12سال کی عمر میں لڑکا بن جاتی ہے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کیربیئن کے ایک دور دراز کے گاؤں میں  لڑکیاں جیسے ہی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com