Home / پاکستان / پہلی بار پبلک ٹرانسپورٹ سے سفر کرنے والوں کیلئے انشورنس سکیم متعارف

پہلی بار پبلک ٹرانسپورٹ سے سفر کرنے والوں کیلئے انشورنس سکیم متعارف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی آ گئی ہے۔۔۔ پاکستان میں پہلی بار حکومت نے ٹرانسپورٹرز ، ڈرائیورز، کلینر کے ساتھ ساتھ مسافروں کی بھی لائف انشورنس اسکیم متعارف کرا دی ، جلد قانون سازی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اورکسی بھی ناگہانی حادثے کی صورت میں ورثاء کوصرف تین یوم کے

اندر پانچ لاکھ روپے کی رقم ادا کر دی جائے گی۔ صوبائی وزیرسیداویس قادرشاہ نے سندھ کے عوام اورٹرانسپورٹرز کو یقین دہانی کرا دی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے مقامی ہوٹل بیچ لگژری میں سندھ حکومت اورپی ای ایس کےتعاون سے ٹرانسپورٹرزاورمسافروں کی آگاہی کے لیے ایک سمینار منعقد ہوا جس میں سندھ سے اندرون ملک سفرکرنے والے ٹرانسپورٹرز،کلینر،ڈرائیوراور مسافروں کیلئے لائف انشورنس پروگرام کومتعارف کرادیاگیاہے۔ای ٹکٹنگ نظام کے تحت سندھ میں بذریعہ سڑک بسوں اور کوچز کے ذریعے سفرکرنے والاہرمسافراپنی منزل کی طرف روانہ ہونے سے قبل اپنے ٹکٹ پرصرف دس سے بیس روپے اضافی دے کرانشورنس پروگرام سے منسلک ہوجائے گا اور کسی بھی ناگہانی حادثے کی صورت میں ورثاء کوصرف تین یوم کے اندر پانچ لاکھ روپے کی رقم ادا کر دی جائے گی۔ اسی طرح ڈرائیور،کلینراوربس کا دیگر عملہ بھی مفت انشورڈ کیا جائے گا۔حادثے میں مسافروں کی ایک یا دونوں ٹانگیں ضائع ہونے اورایک یادونوں ہاتھ یا آنکھیں ضائع ہونے کی صورت میں بھی پانچ لاکھ روپے کی خطیر رقم ورثاء کو ادا کر دی جائے گی جبکہ حادثے کا شکار وہیکل کی بیس لاکھ روپے تک کی مفت انشورنس کی جائے گی،پی ای ایس کے تحت انشورنس پروگرام سندھ میں پہلی بار متعارف کرایا جا رہا ہے ۔

Share

About admin401

Check Also

عوام کیا سمجھتے رہے اور اصل وجہ کیا نکلی؟ سیالکوٹ افسوسناک واقعے کے اصل حقائق سامنے آ گئے

عوام کیا سمجھتے رہے اور اصل وجہ کیا نکلی؟ سیالکوٹ افسوسناک واقعے کے اصل حقائق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com