Home / صحت / پاکستانیوں کے ہر دلعزیز مولانا طارق جمیل بارے بڑی خبر آگئی

پاکستانیوں کے ہر دلعزیز مولانا طارق جمیل بارے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف اسکالر مولانا طارق جمیل میں 14 دسمبر کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ ایام سے طبعیت ناساز تھی جس کے باعث ٹیسٹ کرایا تو کورونا مثبت آیا ہے ۔ اب تازہ ترین

خبر کے مطابق چند روز قبل کورونا وائرس کا شکار ہونے والے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ مولانا طارق جمیل نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ‘الحمداللہ آپ سب محبینﷺ کی دعاؤں سے میرا ٹیسٹ نیگیٹو آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکمل صحتیابی کے لیے ابھی مزید آپ سب کی دعاؤں کا محتاج ہوں، اللہ کریم اپنی رحمت سے اس وبا سے انسانیت کو خلاصی نصیب فرمائیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کے معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل میں چودہ دسمبر کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں معروف اسکالر مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ ایام سے طبعیت ناساز تھی جس کے باعث ٹیسٹ کرایا تو کورونا مثبت آیا ہے۔ معروف اسکالر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد اسپتال میں داخل ہو گیا ہوں اور تمام عوام سے دعاؤں کی درخواست ہے۔

Share

About admin401

Check Also

کیلا کھانے سے جسم کا کونسا حصہ بڑا ہوتا ہے ؟جان کر آپ آج سے ہی روز کیلا کھانا شروع کر دیں گے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) برصغیر میں آم کے بعد سب سے زیادہ رغبت سے کھایا جانے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com