Home / دلچسپ و عجیب / دولھا کے دوستوں کی حرکت کی وجہ سے دلہن نے شادی کرنے سے انکار کردیا

دولھا کے دوستوں کی حرکت کی وجہ سے دلہن نے شادی کرنے سے انکار کردیا

اتر پردیش (ویب نیوز)دولہا کے دوستوں نے دلہن کو بلا کر سٹیج پر ہی ایسے کام پر مجبور کردیا کہ دلہن نے شادی سے ہی انکارکردیا بھارتی شہر بریلی میں دلہن نے رقص کے لیے مجبور کرنے پر شادی سے انکار کردیا جس پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا تاہم والد نے بیٹی

کا فیصلہ درست قرار دے دیا۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بریلی میں لڑکی اور اس کے اہل خانہ شادی کے لیے پہنچے جہاں پہلے دھوم دھام سے شادی کی تیاریاں کی گئیں، شادی والے دن دلہا کے دوستوں نے دلہن کو رقص کرنے کے لیے زبردستی سٹیج پر بلایا جس پر غصے میں آکر دلہن نے شادی سے انکار کردیا۔دلہن کی جانب سے انکار کے بعد ایک ہنگامہ کھڑا ہوگیا اور دونوں خاندانوں کے درمیان لفظی گولا باری بھی ہوئی۔ دلہن کے والد کا کہنا ہے کہ میری بیٹی کو زبردستی رقص کرنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا اور جو شخص میری بیٹی کی عزت نہیں کرسکتا میں اس سے بیٹی کی شادی نہیں کرسکتا۔ دلہن کے انکار کے بعد دلہا اور اس کے اہل خانہ نے لڑکی کو شادی کے لیے منانے کی بھی کوشش کی تاہم دلہن نے نہ صرف شادی سے صاف انکار کردیا بلکہ پولیس میں جہیز کے معاملے پر دلہا کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی۔پولیس کی مداخلت کے بعد دلہا نے لڑکی والوں کو ساڑھے 6 لاکھ روپے بھی ادا کیے جس کے بعد معاملہ ختم ہوا۔

Share

About admin401

Check Also

قیامت کتنے سال بعد اور کون سی تاریخ کو آئے گی؟امام مہدی اور حضرت عیسی علیہ السلام کا ظہور کس تاریخ کو ہو گا ؟ تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

بنگلور(نیوز ڈیسک) ہندوستانی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور کے مشہور مسلمان سائنسدان اور سکالر ڈاکٹر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com