Home / دلچسپ و عجیب / یہ خوبصورت چھوٹی بچی حقیقت میں 42 سالہ شادی شدہ مرد ہے

یہ خوبصورت چھوٹی بچی حقیقت میں 42 سالہ شادی شدہ مرد ہے

نیوز ڈیسک ! اس تصویر کو آپ کو دیکھ  کر یقین نہیں کریں گے کہ یہ چھوٹی سی خوبصورت  نظر آنے والی لڑکی حقیقت میں 42 سالہ شادی شدہ مرد ہے۔تاکوما تا تانی  1977 میں پیدا ہوئے ۔ پیشے کے لحاظ سے وہ اداکار ، صدا کار ،گلوکار اور موسیقار ہیں۔ وہ تین سال کے تھے

جب انہوں نے پیانو بجانا اور گلوکاری شروع کی۔ جونیئر ہائی سکول میں انہوں نے  نظمیں لکھنا شروع کیں۔28 سال کی عمر میں وہ  جاپانی راک گروپ میں گلوکار بن گئے۔ 34 سال کی عمر میں انہوں نے  اپنے موجودہ روپ کو اپنایا۔اس کے بعد وہ کامیابی سے اس خوبصورت سکول جانے والی لڑکی کے  تاثر کو نبھا رہے ہیں۔ وہ اشتہارات اور تصاویر میں ہی نہیں بلکہ حقیقی زندگی میں بھی نوعمر لڑکی کے روپ میں دکھائی دیتے ہیں۔40 سال سے زیادہ عمر ہونے کے باوجود تاکوما تا تانی  نے اپنے  نوجوان اور زنانہ حلیے کو برقرار رکھا ہوا ہے۔ اُن کا قد 1.62 میٹر  اور وزن 47 کلوگرام ہے۔ یہ اُن کی عمر کے اوسط شخص سے بہت کم ہے۔اسی وجہ سے وہ  کامیابی سے ایک نوعمر لڑکی کا  کردار نبھا سکتے ہیں۔انہوں نے  خواتین کے کپڑوں کے لیے  اپنا الگ برانڈ بھی شروع ہے۔ یہ بتانے کی ضرورت تو نہیں کہ وہ  اپنے برانڈ کے تمام کپڑوں کی تشہیر خود ہی کرتے ہیں۔

Share

About admin401

Check Also

مردوں کا گنج پن ختم ہو جاتا ہے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عام آدمی آج کل گنجے پن کا شکار نظر آتا ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com