Breaking News
Home / پاکستان / شوہر کرپٹ ہے ۔۔۔۔ طلاق دلوائی جائے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی نے شوہر کی کرپشن سامنے آنے پر خلع کا مقدمہ دائر کر دیا ‎

شوہر کرپٹ ہے ۔۔۔۔ طلاق دلوائی جائے پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی نے شوہر کی کرپشن سامنے آنے پر خلع کا مقدمہ دائر کر دیا ‎

اسلام آباد(نیوز ڈیسک آن لائن) شوہر کی کرپشن سامنے آنے پر پی ٹی آئی خاتون رکن اسمبلی نے خلع کا کیس دائر کرا دیا ۔ پی ٹی آئی خاتون رہنما میڈم ساجدہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا وژن ملک سے کرپشن کو ختم کرنا ہے ، میرا مطالبہ ہے کہ میں اب شوہر کی کرپشن سامنے آنے کے

بعد ان کیساتھ نہیں رہ سکتی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رکن اسمبلی میڈم ساجدہ نے اپنے دوسرے شوہر چیف آفیسر مونسپل کمیٹی دیپالپور نوید سیلانی کی کرپشن اور لوٹ مار سے تنگ آکر مقامی عدالت میں خلع کا مقدمہ دائر کرا دیا ہے ، مقامی عدالت نے نوید سیلانی کو مورخہ 24دسمبر کو طلب کیا ہے ۔ ساجدہ نوید کا کہنا تھا کہ میں اپنے شوہر نوید سیلانی کی کرپشن کی وجہ سے خلع لینے پر مجبور ہوئی کیونکہ وزیراعظم اس وقت ملک میں کرپشن کیخلاف جنگ لڑ رہے ہیں ایسے میں میرے شوہر کے کرپشن سامنے آنے کے بعد ان کیساتھ ایک لمحہ بھی مزید نہیں رہ سکتی ۔ دوسری جانب عوامی راج پارٹی کے رہنما اجمل کالرو کی مظفرگڑھ میں تقریب ولیمہ میں سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی انوکھے طریقے سے شادی میں شرکت کرنے کے لیے پہنچے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمشید دستی دولہے اور پارٹی قائدین کے ہمراہ گدھاگاڑی پر بیٹھ کر پنڈال میں پہنچے۔جمشید دستی اور دیگر نے دولہے کے ساتھ مل کر گدھا گاڑی بھی چلائی۔شادی پر موجود لوگوں نے جمشید دستی کے اس انداز کو خوب پسند کیا اور ان کی اس تہلکہ خیز انٹری سے لطف اندوز ہوئے ۔یاد رہے کہ جمشید دستی اس سے پہلے بھی اپنے حلقے میں گدھا گاڑی پر سواری کرتے رہے ہیں ۔

Share

About admin401

Check Also

دل کا دورہ خوفناک ثابت ہوا۔۔۔ زرتاج گل کے حوالے سے انتہائی افسوسناک اطلاعات

دل کا دورہ خوفناک ثابت ہوا۔۔۔ زرتاج گل کے حوالے سے انتہائی افسوسناک اطلاعات زرتاج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com