Breaking News
Home / انٹرٹینمنٹ / ڈائریکٹر نے رول دینے کیلئے کیا شرط رکھی، نامور اداکارہ کا انکشاف ‎

ڈائریکٹر نے رول دینے کیلئے کیا شرط رکھی، نامور اداکارہ کا انکشاف ‎

لاہور (نیوز ڈیسک) فلم انڈسٹری کے بارے میں قبل ازیں بھی ایسی خبریں سامنے آتی رہی ہیں کہ جس سے یہ ثابت ہوتی ہے کہ کسی بھی فلم میں اچھا رول حاصل کرنے کے لئے بڑے مشکل مراحل میں سے گزرنا پڑتا ہے اور متعدد اداکارائیں فلمی ڈائریکٹرز کا نشانہ بن چکی ہیں۔

اب بھارتی ٹی وی کی اداکارہ ڈونل بشٹ نے انکشاف کیا ہے کہ جنوبی ہندوستان کی فلم نگری کے ہدایت کار نے فلم میں کردار کیلئے ساتھ سونے کی شرط رکھی تھی۔اداکارہ ڈونل بشت ٹی وی کا جانا پہچانا چہرہ ہیں اور وہ صحافت سے ماڈلنگ اور پھر اداکاری میں قدم رکھا ہے۔ اداکارہ کو ڈرامہ سیریل’اک دیوانہ تھا‘ اور’روپ مرد کا نیا سواروپ‘ سے شہرت ملی تاہم انہیں انڈسٹری میں نام بنانے کیلئے بڑی جدوجہد کرنا پڑی ہے اورمشکل سے مشکل وقت دیکھنا پڑا ہے۔ ایک انٹرویو میں ادکارہ نے بتایا کہ روزانہ 6، 6 آڈیشن دیتی تھی لیکن کسی کردار کیلئے منتخب نہیں کیا جاتا تھا اور یہ سلسلہ 6 ماہ تک جاری رہا۔انہوں نے بتایا کہ اسی دوران ساؤتھ فلم انڈسٹری کے ہدایت کار نے فلم میں کردار کیلئے ساتھ سونے کی پیشکش کی جس پر میں نے انکار کیا اور فوری طور پر اس کے خلاف تھانے میں درخواست دی۔ دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے وکیل نے قومی کپتان پر الزام عائد کرنے والی خاتون پر مسلسل ڈیل کرنے کا الزام عائد کر دیا  ہے۔

Share

About admin401

Check Also

کرینہ کپور کی شوٹنگ کے دوران ایسی تصاویر سامنے آگئیں جس سے دیکھنے والوں کے ہوش اڑ گئے

بالی ووڈ کی بیبیو یعنی اداکارہ کرینہ کپور خان ان دنوں اپنے حمل کو انجوائے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com