کراچی ( نیوز ڈیسک آن لائن ) سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ جو کورونا وائرس کی صورتحال نظر آرہی ہے اسے دیکھ کر نہیں لگتا کہ جنوری میں بھی سکول کھل سکیں ، اس بار کسی کو بھی امتحان کے بغیر پاس نہیں کیا جا ئے گا ۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ اس وقت جو کورونا کی صورتحال ہے اسکو مد نظر رکھا جائے تو پھر یہ نہیں لگتا کہ جنوری میں بھی سکول نہیں کھلیں گے، کورونا وائرس بری طرح پھیل رہا ہے لیکن کسی بھی طالب علم کو بغیر امتحان کے نہ پاس کیا جائے گا او رنہ ہی پرموٹ ۔ صوبائی وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ جو قانون ہماری حکومت نے بنایا ہے اسکی تعریف وفاقی حکومت کی جانب سے بھی کی گئی ہے، کسی بھی جانب سے عدالت رجوع کر کے اسٹے نہیں لیا گیا ۔