Home / پاکستان / پاکستان کے 2 الگ علاقوں میں دو فوتگیاں ، جنازے کے وقت لوگوں کے پائوں تلے سے زمین نکل گئی جب دیکھا

پاکستان کے 2 الگ علاقوں میں دو فوتگیاں ، جنازے کے وقت لوگوں کے پائوں تلے سے زمین نکل گئی جب دیکھا

لالہ موسی (نیوز ڈیسک) قسمت کے کھیل نرالے یا پھر ائر پورٹ عملہ کی مجرمانہ غفلت ۔سپین سے آنے والی دو ڈیڈ باڈیز تبدیل کر دی گئی ہیں ۔گذشتہ دنوں سپین میں موجود ضلع گجرات کے رہائشی دو افراد کا الگ الگ انتقال ہو گیا تھا ۔جن میں ایک غضنفر کی ڈیڈ باڈی کا تعلق گجرات کے نواحی گاوں جمنا سے تھا ۔ اور دوسری ڈیڈ باڈی ایک نو جوان

کی تھی جسکا تعلق کھاریاں سے تھا ۔ جب بذریعہ جہاز لاھور ایئرپورٹ پر پہنچی تو ایئرپورٹ عملہ کی مجرمانہ غفلت سے ڈیڈ باڈیز تبدیل کر دی گئی ۔اور جمنا کے رہائشئی غضنفر کی ڈیڈ باڈی کھاریاں پہنچ گئی جس کو ادھر باکس سمیت دفنا دیا گیا ۔اور کھاریاں کے نوجوان کی ڈیڈ باڈی کو جمنا گاوں میں جنازہ کے بعد دفنانے لگے تو تابوت کا اوپر والا حصہ اتارا تو وہ ڈیڈ باڈی ان کی نہیں تھی ۔اور سب دیکھ کر حیران پریشان ہو گنے۔لاھور ایئر پورٹ انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا ۔تو پتہ چلا کہ ان کے بیٹے کی ڈیڈ باڈی غلطی سے کھاریاں پہنچ گئی ہے جب انکا اڈریس لے کر کھاریاں ڈیڈ باڈی تبدیل کر نے گئے تو انہوں نے جمنا گجرات والی ڈیڈ باڈی دفنا دی تھی لوگ جنازہ پڑھ کر واپس بھی جا چکے تھے ۔ جب کھاریاں والوں کو بتا یا گیا کہ یہ ڈیڈ باڈی آپ کے نو جوان لڑکے کی ہے ۔ تو ایک بار پھر لو گ سر پکڑ کر بیٹھ گئے اور ایک نیا طوفان کھڑا ہو گیا ۔ اور وہ اپنے بیٹے کی ڈیڈ با ڈی دیکھ کر سر پکڑ کر ایک بار پھر رونے لگے ۔اور کہرام مچ گیا ۔اور گاؤں کے لوگ اکھٹے ہو گے۔اور دفن شدہ ڈیڈ باڈی نکالنے کے لیے قبر کھودنی شروع کر دی ۔گجرات والوں کی ڈیڈ باڈی گجرات والوں نے وصول کر لی ۔ اور کھاریاں والی ڈیڈ باڈی کا ایک بار پھر جنازہ پڑ ھا کر دفنا دیا ۔اور گجرات والی ڈیڈ باڈی کو ایک بار بھر نئے سرے سے جنازہ پڑھا کر سپردخاک کر دیا گیا ہے ۔اسطرح تبدیل شدہ ڈیڈ باڈیز کا مسلہ حل کیا گیا اور دونوں خاندانوں کی قیامت خیز مشکل حل ہوئی ۔ معض ایئرپورٹ انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے دو خاندانوں کے لے بہت بڑ ی مشکل بن گئی تھی بمشکل حل ہوئی ۔ یہ گجرات کا ایک انو کھا ترین اور قیامت خیز واقع رونما ہوا ہے ۔ دونوں ڈیڈ باڈیز کے دو دو بار جنازے ادا کئے گئے ۔

Share

About admin401

Check Also

عوام کیا سمجھتے رہے اور اصل وجہ کیا نکلی؟ سیالکوٹ افسوسناک واقعے کے اصل حقائق سامنے آ گئے

عوام کیا سمجھتے رہے اور اصل وجہ کیا نکلی؟ سیالکوٹ افسوسناک واقعے کے اصل حقائق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com