Breaking News
Home / پاکستان / شوگر مافیا ایک بار پھر بے لگام، چینی کی قیمتوں میں پھر اضافہ ہونے لگا

شوگر مافیا ایک بار پھر بے لگام، چینی کی قیمتوں میں پھر اضافہ ہونے لگا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )کرشنگ سیزن کے باوجودایک بار پھر شوگر مافیا بے لگا ہوگیا اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ شروع کردیا ہے، ہول سیل کا کاروبار کرنیوالے افراد نے حکومت سے شوگر مافیا کو لگام ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چینی کی قیمتوں میں کمی پر حکومتی اقدامات کو سبوتاژ کرنے کے لئے ایک بار پھر شوگر مافیا

سرگرم ہوگیا ہے، گنے کی بروقت کرشنگ کے باوجود چینی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ۔کراچی میں 12 دنوں میں چینی کی قیمتوں میں آٹھ روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے،جس کے نتیجے میں چینی کی ہول سیل قیمت 77 جبکہ ریٹیل قیمت85 روپے فی کلو تک جاپہنچی ہے۔چیئرمین ہول سیلر گروسرز عبدالرؤف نے مطالبہ کیا کہ ہول سیلر خریدار کو این آئی سی اور این ٹی این پیش کرنے کی شرط عائد کی جائے، مافیا کو حکومت نے لگام نہ ڈالی اور صورتحال پر بروقت قابو نہ پایا گیا تو چینی کی قیمت بڑھ سکتی ہے اور عوام کی پہنچ سےباہر ہوجائیگی۔چیئرمین ہول سیلر گروسرز کا مزید کہنا تھا کہ سٹے کی وجہ سے چینی کی طلب میں اضافہ ہوتاہے جبکہ گنا بھی حکومتی نرخ سے زائد قیمت پر ​​​​​​​ فروخت ہورہا ہے، جس کا جواز بنا کر چینی مہنگی کی جارہی ہے۔کراچی کے بعد لاہور میں بھی چینی کے نرخ بڑھ گئے ہیں ۔ چند دنوں میں چینی کی قمت 4 روپے سے 5 روپے فی کلو تک بڑھ چکی ہے۔ ہول سیل مارکیٹ میں چینی 75 سے بڑھ کر 80 روپے تک پہنچ گئی ہے۔دوسری جانب ادارہ شماریات کے مطابق 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک میں ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.11 فیصد اضافہ ہو گیا۔

Share

About admin401

Check Also

مدینہ منورہ پہنچتے ہی وزیراعظم عمران خان کا ایسا اقدام کہ پاکستانی دھاڑیں مار مار کر رونے لگے

مدینہ منورہ پہنچتے ہی وزیراعظم عمران خان کا ایسا اقدام کہ پاکستانی دھاڑیں مار مار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com