Breaking News
Home / دلچسپ و عجیب / خواتین کو مردوں میں کیا چیز اچھی لگتی ہے ؟ جان کر لڑکے ہکا بکا رہ جائیں گے

خواتین کو مردوں میں کیا چیز اچھی لگتی ہے ؟ جان کر لڑکے ہکا بکا رہ جائیں گے

لندن(ویب ڈیسک) خواتین کو مردوں میں کیا چیز اچھی لگتی ہے؟ اس سوال کے جواب میں سکس پیک باڈی اور اچھی مسکراہٹ وغیرہ فوری طور پر ذہن میں آتی ہیں لیکن اب انٹرنیٹ پر خود خواتین نے اس سوال کے کچھ ایسے حیران کن جوابات دے ڈالے ہیں کہ مرد بھی دنگ رہ گئے۔ میل آن لائن کے مطابق ویب سائٹ ممز نیٹ پر ایک

تھریڈ میں خواتین سے یہی سوال پوچھا گیا تو ہر خاتون کی طرف سے حیران کن جواب سامنے آیا۔ ایک خاتون کہا ہے کہ اسے ’سلیپر‘ پہنے مرد اچھے لگتے ہیں۔ ایک نے کہا کہ ”مجھے دوٹوک مگر ذرا سا چڑچڑا مزاج رکھنے والے مرد، جو کوئز مقابلے میں اچھی کارکردگی دکھائیں اور گھومنے پھرنے کے شوقین ہوں، اچھے لگتے ہیں۔ “ ایک اور خاتون نے لکھا کہ ”مجھے ایسے مرد اچھے لگتے ہیں جن کا سامنے کا ایک دانت بہت بڑا ہو اور ہونٹوں سے باہر نظر آتا ہو۔“ایک عورت نے کہا کہ ”مجھے ڈرم بجاتے مرد اچھے لگتے ہیں کیونکہ میں نے اپنی جوانی میں کئی ہینڈسم ڈرمر دیکھے ہیں۔“ ایک نے لکھا کہ ”مجھے مردوں میں رومن ناک اور چپٹی ٹھوڑی اچھی لگتی ہے۔“ ایک نے بتایا کہ ”مجھے ہوائی چپل پہننے والے مرد اچھے لگتے ہیں۔“ایک لڑکی نے کہا کہ ”مجھے مردوں کی کلائیاں اچھی لگتی ہیں، خاص طور پر جب وہ گاڑی کے گیئر تبدیل کر رہے ہوں۔“ ایک لڑکی نے لکھا کہ ”مجھے ایسی حالت میں مرد بہت اچھے لگتے ہیں کہ انہوں نے اپنی شرٹ کی آستینیں کہنی سے ذرا نیچے تک چڑھا رکھی ہوں۔ ہاتھ میں عمدہ گھڑی ہو اور گاڑی ریورس کرتے ہوئے اس نے آپ کی سیٹ کے پیچھے ہاتھ رکھا ہوا ہو۔“بعض خواتین نے مردوں میں لمبے بال، خوبصورت آنکھیںاور دیگر ایسے عوارض کو پسندیدگی کی وجہ قرار دیا۔

Share

About admin401

Check Also

خاتون کی وفات کے 2100سال بعد جب اس کے تابوت کو کھولا گیا تولوگوں نے اس میں ایسا کیا دیکھا کہ سب کے ہوش اڑ گئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چلیں ہم آج آپ سے سوال کرتے ہیں کہ کسی کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com