Breaking News
Home / دلچسپ و عجیب / ایک ہی ہسپتال کے ایک ہی وارڈ کی ایک ساتھ حاملہ ہونے والی 9 نرسیں ایک ساتھ ماں بن گئیں

ایک ہی ہسپتال کے ایک ہی وارڈ کی ایک ساتھ حاملہ ہونے والی 9 نرسیں ایک ساتھ ماں بن گئیں

نو نرسیں جو ایک ہی ہسپتال کے ایک ہی وارڈ میں کام کرتی تھیں ، ایک ساتھ حاملہ ہوئیں اور اب ایک ساتھ ہی ماں بن گئیں ہیں ۔ پورٹ لینڈ، امریکا کے میئن میڈیکل سنٹر کے لیبر یونٹ میں کام کرنے والی 9 نرسوں نے اپریل سے جولائی کے درمیان اپنے

بچوں کو جنم دیا۔ ہسپتال نے اس انوکھے اتفاق کی خبر مارچ میں اپنے سوشل میڈیا پر جاری کی تھی، جس کے بعد یہ خبر وائرل ہو گئی ۔ ماں بننے والی ایک نرس لونی سوسی نے کا کہنا ہے کہ ماں بننے سے پہلے بھی وہ سب نرسیں ایک دوسرے کی دوست تھیں لیکن اب سب زیادہ قریب آ گئیں ہیں ۔ سوسی نے بتایا کہ وہ سب ہی ایک دوسرے کا چیک اپ کرتی تھیں ۔ 8 اگست کو یہ سب نرسیں اور اُن کے بچے  فوٹو گرافی کے لیے برنسوک میں جمع ہوئیں، تصاویر بنانے والی فوٹو گرافر کارلے مرے کا کہنا ہے کہ انہیں اس گروپ کے ساتھ کام کرکے بہت لطف آیا ۔ ۔ ان بچوں کی عمریں 3 ہفتوں سے ساڑھے تین ماہ ہے۔ 9 نرسیں جو ایک ہی ہسپتال کے ایک ہی وارڈ میں کام کرتی تھیں، ایک ساتھ حاملہ ہوئیں اور اب ایک ساتھ ہی ماں بن گئیں ہیں۔

Share

About admin401

Check Also

سال میں ایک بار نہانے والی بیوی کے خلاف شوہر عدالت پہنچ گیا کیس سن کر عدالت نے کیا فیصلہ سنایا

سال میں ایک بار نہانے والی بیوی کے خلاف شوہر عدالت پہنچ گیا کیس سن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com