Breaking News
Home / پاکستان / پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں صف ماتم ، اچانک انتقال کی خبر نے سوگ طاری کر دیا

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں صف ماتم ، اچانک انتقال کی خبر نے سوگ طاری کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں صف ماتم ، اچانک انتقال کی خبر نے سوگ طاری کر دیا ۔۔۔پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول جڑواں اداکارہ بہنوں ایمن خان اور منال خان کا شمار اب صف اول کی اداکاروں میں ہوتا ہے اور یہ دونوں اداکارائیں اب تک درجنوں درانی سیریلز میں اداکاری کے

جوہر دکھا چکی ہیں۔ اب خبر کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول جڑواں اداکارہ بہنوں ایمن خان اور منال خان کے والد انتقال کر گئے ۔ اداکارہ ایمن خان  کے شوہر اداکار منیب بٹ نے مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ایمن اور منال کے والد انتقال کر گئے ہیں۔ اداکار منیب بٹ نے اسٹوری میں مزید لکھا کہ نمازہ جنازہ اور تدفین سے متعلق اعلان جلد کر دیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ منال خان نے بھی مداحوں سے اپنے والد کے لیے دعاؤں کی درخواست کی تھی ۔ مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ منال خان نے ایک اسٹوری پوسٹ کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا برائے مہربانی میرے والد کے لیے دعا کریں وہ شدید بیمار ہیں ۔ خیال رہے کہ اداکارہ منال خان کی جانب سے والد کی بیماری کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی گئی تھی۔

Share

About admin401

Check Also

مدینہ منورہ پہنچتے ہی وزیراعظم عمران خان کا ایسا اقدام کہ پاکستانی دھاڑیں مار مار کر رونے لگے

مدینہ منورہ پہنچتے ہی وزیراعظم عمران خان کا ایسا اقدام کہ پاکستانی دھاڑیں مار مار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com