Breaking News
Home / پاکستان / سستی ترین الیکٹرک کار متعارف کروا دی گئی ،

سستی ترین الیکٹرک کار متعارف کروا دی گئی ،

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان میں جہاں فواد چوہدری الیکٹرک کار ز کیلئے نئی پالیسیز کا اعلان کررہے ہیں وہیں دنیا میں ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے کیلئے گاڑیوں کو الیکٹرک میکنزم پر شفٹ کیا جا رہا ہے اسی سلسلے میں ٹویوٹا کمپنی نے عام صارف کیلئے انتہائی زبردست کار متعارف کروا دی ہے ،

جو ایک دفعہ کی چارجنگ میں 93 کلو میٹر تک کا سفر با آسانی طے کر سکے گی ۔تفصیلات کے مطابق ٹویوٹا کمپنی نے صارفین کیلئے سی پلس پوڈ کار متعارف کروا دی ہے ،ٹویوٹا کے مطابق چھوٹی گاڑی متعارف کروانے کا مقصد ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنا ہے ،تاکہ بھاری بھرکم گاڑیوں اور ان کے انجن سے نکلنے والی آلودگی کو کم سے کم کیا جا سکے ۔کمپنی کے مطابق اس الیکٹرک گاڑی میں صرف ایک وقت میں 2 افراد سفر کر سکتے ہیں ،چھوٹی ہونے کے باوجود اس گاڑی کا مشن بہت بڑا نظر آ رہا ہے ،صارفین اس چھوٹی گاڑی سے بڑے فائدے اُٹھا سکتے ہیں ،کمپنی نے قیمت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایسے اقدامات کیے ہیں کہ گاڑی کی کوالٹی میں بھی فرق نہ پڑے اور صارف کو تمام سہولیات بھی میسر آ جائیں ،کمپنی کے مطابق اندرونی باڈی کو پلاسٹک پینل پر تیار کیا گیا ہے ،جہاں ڈرائیور کی سہولت کیلئے تما م فنکشن کو ڈیش بورڈ میں ہی رکھا گیا ہے ۔کمپنی نے مطابق گاڑی 37 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہے ،مکمل چارجنگ پر یہ گاڑی 93 میل تک سفر طے کر سکے گی ،ابتدائی طور پر یہ گاڑی جاپان میں دستیاب ہو گی جس کی قیمت 16 ہزار ڈالر بتائی جا رہی ہے ،جبکہ پاکستان میں اس گاڑی کی قیمت 25 لاکھ تک ہو گی ۔

Share

About admin401

Check Also

بڑی خبر:22 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جب بھی کسی سرکاری ملازم یا سکول کے بچوں کو سرکاری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com