Breaking News
Home / پاکستان / صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا اچانک بڑا فیصلہ، طلبہ کے لیے بری خبر آگئی

صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا اچانک بڑا فیصلہ، طلبہ کے لیے بری خبر آگئی

لاہور (نیوز ڈیسک) محکمہ سکول ایجوکیشن نے غریب و مستحق طالبات کے لئے ” زیور تعلیم ” پروگرام بند کرنے کا عندیہ دے دیا، زیور تعلیم پروگرام کے تحت ہزاروں طالبات کو سالانہ کروڑوں روپے وظیفہ دیا جاتا تھا ، منصوبہ ختم کرکے تمام فنڈز انصاف آفٹرنون سکول پروگرام کو دینے کا پلان

تیار کیا گیا۔ وزیر تعلیم مراد راس نے کہا ہزار ہزار روپے لے لیتے ہیں مگر بچیوں کو سکول نہیں بھیجتے۔ تفصیلات کے مطابق سابقہ دورِ حکومت کا ایک اور منصوبہ بند کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا، محکمہ سکول ایجوکیشن نے غریب ومستحق طالبات کے لئے ” زیور تعلیم ” پروگرام بند کرنے کا عندیہ دے دیا۔ زیور تعلیم پروگرام کے تحت ہزاروں طالبات کو سالانہ کروڑوں روپے وظیفہ دیا جاتا تھا۔منصوبہ ختم کرکے تمام فنڈز انصاف آفٹرنون سکول پروگرام کو دینے کا پلان ہے۔منصوبے کے تحت مستحق طالبات کو سکول آنے پر ایک ہزار روپے ماہانہ ملتا تھا۔ منصوبہ ختم ہونے سے ہزاروں مستحق خاندانوں کا بجٹ متاثر ہونے کا امکان ہے۔صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا تھا کہ فیملز ایک ہزار روپے وصول کرنے کے بعد بھی بچوں کو سکولز نہیں بھجواتی تھیں۔ انصاف آفٹر نون پروگرام سے آؤٹ آف سکولز بچے سکول داخل ہوسکیں گے جس سے کوالٹی ایجوکیشن بہتر ہوگی ۔دوسری جانب وزیر تعلیم شفقت محمود اور نجی تعلیمی اداروں کی نمائندہ تنظیموں کی ملاقات میں حتمی فیصلہ نہ ہوسکا شفقت محمود نے 4 جنوری تک کا وقت مانگ لیا، وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ4 جنوری کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم اور این سی او سی اجلاس میں فیصلہ کریں،وزارت صحت کی تجاویز کے بنا تعلیمی ادارے نہیں کھول سکتے۔ شفقت محمود کا کہناتھا کہ ہم نے بچوں، اساتذہ ، سٹاف سب کی صحت کو دیکھنا ہے، وزارت صحت کی بریفنگ پر تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ ہوگا، نجی تعلیمی اداروں کی مشکلات کا ادراک ہے، نجی تعلیمی اداروں کو پیکج دے رہے ہیں۔

Share

About admin401

Check Also

یا اللہ رحم، پاکستان بہت بڑے بحران کی زد میں آگیا، بڑے پیمانے پر تباہی کاخطرہ؟ وارننگ جاری، کیا ہونےوالاہے؟جانیے تفصیل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان دنیا کے ان ممالک کی فہرست میں شامل ہے جسے اللّٰہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com