Breaking News
Home / انٹرنیشنل / سب سے مہنگی خاتون امریکی حکومت کے خلاف عدالت پہنچ گئی

سب سے مہنگی خاتون امریکی حکومت کے خلاف عدالت پہنچ گئی

نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکہ کی سب سے مہنگی جسم فر وش خاتون لاک ڈاﺅن کے دوران کام نہ ملنے پر حکومت کے خلاف عدالت چلی گئی ۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ایلیس لٹل نامی یہ جسم فروش خاتون امریکی ریاست نیواڈا کے قحبہ خانے ’مون لائٹ بنی رینچ‘ میں کام

کرتی ہے اور اس کا دعویٰ ہے کہ وہ 10لاکھ ڈالر (تقریباً 16کروڑ روپے) سالانہ کماتی ہے۔ ایلیس نے عدالت میں حکومت کے خلاف دی گئی درخواست کہا ہے کہ وہ مارچ سے بے روزگار ہے اور اس کی زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے۔ ایلیس کا کہنا ہے کہ لاک ڈاﺅن میں نرمی اور سیلون، مساج پارلر اور دیگر کئی ایسے کاروبار کھول دیئے جانے کے باوجود ہمارا کام تاحال بند رکھا جا رہا ہے ۔ نیواڈا حکومت کو حکم دیا جائے کہ وہ دیگر کاروباروں کی طرح ہمارے قحبہ خانے بھی کھولے، تاکہ اس انڈسٹری سے وابستہ خواتین، جو شدید مالی بدحالی کا شکار ہو چکی ہیں ، کا روزگار بحال ہو سکے۔ ایلیس لٹل نامی یہ جسم فروش خاتون امریکی ریاست نیواڈا کے قحبہ خانے ’مون لائٹ بنی رینچ‘ میں کام کرتی ہے اور اس کا دعویٰ ہے کہ وہ دس لاکھ ڈالر (تقریباً سولہ کروڑ روپے) سالانہ کماتی ہے۔

Share

About admin401

Check Also

اپنے مسلمان مریضوں کیلئے کلمہ پڑھنے والی ہندو ڈاکٹر،جیسے ہی کلمہ ختم کیاتوکیاہوا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارت میں آخری سانسیں لینے والے مریض کے لیے ہندو ڈاکٹر کلمہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com