Breaking News
Home / پاکستان / بس کچھ گھنٹے باقی ، پاکستان میں کیا انہونی ہونے والی ہے ؟عوام کیلئے الرٹ جاری کر دیا گیا

بس کچھ گھنٹے باقی ، پاکستان میں کیا انہونی ہونے والی ہے ؟عوام کیلئے الرٹ جاری کر دیا گیا

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک )بس کچھ گھنٹے باقی ، پاکستان میں کیا انہونی ہونے والی ہے ؟عوام کیلئے الرٹ جاری کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں موسم کے حوالے سے ایک انہونی ہو نے جا رہی ہے جس کے مطابق ہمیشہ بلوچستان کے کے راستے داخل ہونے والا بارشی سسٹم اب

کشمیر کے راستے داخل ہوگا جس کے تحت پاکستان میں
سردی کی شدت میں بے پناہ اضافہ ہوگا ۔ قارئین بھارت میںلدھیانہ کے اوپر ہوا کا ایک کم دبائو تشکیل پا رہا ہے جبکہ مغربی ہوائوں کا ایک طاقتور سسٹم کل رات کشمیر میں داخل ہوگا اور رفتہ رفتہ پاکستان کے بالائی علاقوں میں اثر انداز ہونا شروع ہو گا ، اس ہوا کے کم دبائو اور مغربی سسٹم کے تحت جموں کشمیر کے علاوہ سیالکوٹ ، گجرات ، لاہور ، نارووال سمیت پناجب کے تمام شمال مشرقی علاقوں میں اتوار سے منگل کی رات کے دوران گرچمک کیساتھ ، موسلا دھار بارشوں کا قوی امکان ہے ۔ اس دوران کشمیر کے تمام علاقوں میں زبردست بارشیں اور برف باری کی وجہ سے لینڈ سلائڈنگ کا خدشہ بھی ہے ۔ ناظرین اتوار سے منگل کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت
تمام بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے ۔ اس دوران بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں اور ژالہ باری
بھی متوقع ہے ۔ شمال مشرقی پنجاب کے مختلف علاقوں بشمول سیالکوٹ ، لاہور اور گجرات میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کے امکانات زیادہ ہیں ۔ ناظرین جڑواں شہروں
میں پیر کی رات اور منگل کے دن زیادہ

ہیں ، چونکہ یہ ایک غیر معمولی سسٹم ہے جو اپنے روایتی راستے یعنی بلوچستان کی بجائے کشمیر کے راستے آرہا ہے اس لیے پاکستان کے مغربی علاقوں میں اس سسٹم سے بارشوں کے امکانات کم ہیں ۔ اس دوران میانوالی ، بھکر ، نور پور ، تھل ، اٹک ، تلہ گنگ اور خیبر پختوان خواہ میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے ۔ برفباری کے شوقین حضرات کی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ مری ، بھوربن ، پٹریاٹہ ، نتھی گلی اور ایوبیہ می پیر ا ور منگل کو اچھی برفباری متوقع ہے جبکہ کچھ علاقوں میں اتوار کے دن بھی برفباری ہو سکتی ہے ۔ جبکہ برفباری کی شدت پیر کی شام سے منگل کی رات تک زیادہ ہو گی ۔ اتوار سے منگل رات کے دوران کاغان اور شوگران میں شدید برفباری متوقع ہے ۔ سکردو ریجن اور استور میں پہاڑوں شدید برفباری کا امکان ہے اور کشمیر کے تمام پہاڑوں پر بھی زبردست برفباری ہونے کے قوی امکانات ہیں ۔ جب کہ محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال سردیاں معمول سے زیادہ طویل ہوں گی ۔ اور سردی بھی پچھلے سالوں سے زیادہ ہوگی ۔ سردی کے کئی ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے ا س سال ۔

Share

About admin401

Check Also

پیر سے کاروبار بند کرنے کا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک) کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر سندھ حکومت نے پیر سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com