Home / پاکستان / پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری ، ملازمین کی تنخواہیں اور پینشن بڑھانے کا فیصلہ

پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری ، ملازمین کی تنخواہیں اور پینشن بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آئندہ سال کے بجٹ سے قبل ہی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا امکان، وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے جمعرات کو پے اینڈ پنشن کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری ملازمین کو نئے سال کے آغاز پر وفاقی حکومت کی جانب سے

بڑا سرپرائز دیا گیا ہے ۔ حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے سانحہ مچھ کے متاثرین منتظر ہیں ،وزیراعظم کو ذرا بھی احساس نہیں ، مریم نواز قبل ہی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کیلئے غور شروع کر دیا ہے۔ کچھ ہفتے قبل ملک بھر کے سرکاری ملازمین نے رواں مالی سال کے بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کیے جانے کے بعد پارلیمنٹ ہاوس کے باہر دھرنا دیا تھا ۔ سرکاری ملازمین نے مطالبہ کیا تھا کہ معاشی حالات بہت خراب ہو چکے ، لہذا تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا جائے ۔ حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کے مطالبات پر غور کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی ، جس کے بعد احتجاج کی کال 12 جنوری تک موخر کر دی گئی تھی۔ اب حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیلئے سر جوڑ لیے ہیں ۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کا جائزہ لینے کیلئے پے اینڈ پنشن کمیٹی کا اہم اجلاس جمعرات کو طلب کیا گیا ہے ، جس کی صدارت وفاقی وزیر خزانہ کریں گے۔ اجلاس میں وزیر داخلہ ، وزیر دفاع، سیکرٹری خزانہ ، سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر متعلقہ حکام شریک ہوں گے ۔

Share

About admin401

Check Also

شیخ رشید کی شادی میری وجہ سے نہیں ہوئی کیونکہ انھوں نے میرا سب کچھ ۔۔۔۔۔ حریم شاہ کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معروف ٹک ٹاکر اورسیاستدانوں کے ساتھ ویڈیوز سے شہرت حاصل کرنے والی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com