Home / کاروبار / پاکستان نے برآمدات میں بھارت اور بنگلہ دیش کو پیچھے چھوڑ دیا

پاکستان نے برآمدات میں بھارت اور بنگلہ دیش کو پیچھے چھوڑ دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نومبر ، دسمبر 2020 میں ہماری برآمدات کے مقابلے میں بھارت اور بنگلادیش کی برآمدات منفی رہیں ۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس کامیابی پر وزارت تجارت اور برآمد کنندگان کو مبارکباد

پیش کرتے ہیں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ دسمبر میں پاکستان کی ایکسپورٹس 18 اعشاریہ 3 فیصد جبکہ بھارت کی منفی اعشاریہ آٹھ اور بنگلادیش کی منفی 6 فیصد رہیں۔اس خبر کو پاکستانی مصنوعات کی بیرونی ممالک میں مانگ کے تناظر میں اہم سمجھا جا رہا ہے ۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا اور تیزی کے باعث کے ایس ای100نڈیکس مزید 191.12پوائنٹس کے اضافے سے45344.54پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا جب کہ مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت بھی5 ارب69کروڑ37لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بدھ کی نسبت 3.47فیصدکم رہا ۔ گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں زبردست دلچسپی لی گئی جس کے باعث تیزی دیکھنے میں آئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس45623.72 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا

Share

About admin401

Check Also

بریکنگ نیوز: سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنے ہزار روپے کی بڑی کمی ہو گئی ؟جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

بریکنگ نیوز: سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنے ہزار روپے کی بڑی کمی ہو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com