Breaking News
Home / پاکستان / وہ 30 ممالک جہاں پاکستانی شہری بنا ویزے کے ہی داخل ہو سکتے ہیں

وہ 30 ممالک جہاں پاکستانی شہری بنا ویزے کے ہی داخل ہو سکتے ہیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک آن لائن) وہ 30 ممالک جہاں پاکستانی شہری بنا ویزے کے ہی داخل ہو سکتے ہیں یعنی پاکستانی ان ملکوں میں بغیر ویزے کے جا سکتے ہیں، عالمی پاسپورٹ انڈیکشن میں 104 نمبر پر موجود ہونے کے باوجود پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز کو کئی ممالک نے ویزہ فری انٹری کی سہولت دے رکھی ہے جو

کہ بہت خوش آئند بات ہے۔ تفصیلات کے مطابق سال 2020 کیلئے دنیا بھر کے پاسپورٹس کی رینکنگ جاری کی گئی ہے۔ پاسپورٹ کی رینکنگ میں پاکستان کے پاسپورٹ کا نمبر 104 ہے اور اس فہرست میں پاکستان صرف شام ، عراق اور افغانستان سے ہی بہتر ہے۔تاہم اتنی کم رینکنگ ہونے کے باوجود دنیا کے قریباً 30 ممالک ایسے ہیں جنہوں نے پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز کو یہ سہولت دے رکھی ہے کہ وہ بنا ویزہ کے ہی ان ممالک میں داخل ہو سکتے ہیں۔ دوسری جانب سال 2020 میں دنیا بھر کے ممالک کے پاسپورٹس میں سب سے مضبوط اور قابل قدر پاسپورٹ جاپان کا قرار پایا ہے۔جاپان کے بعد سنگاپور کا پاسپورٹ دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر ہے اور سنگا پور کے شہریوں کو 190 ممالک میں ویزا فری داخلے یا ائیر پورٹ پر ویزے کی فراہمی کی جاتی ہے۔جنوبی کوریا اور جرمنی کے پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو 189 ممالک میں ویزے کی خصوصی اہمیت حاصل ہے اور یہ دونوں ممالک تیسری پوزیشن پر مشترکہ طور پر موجود ہیں۔دیگر ممالک میں اسپین اور فن لینڈ کا چوتھا نمبر ہے جب کہ لکسمبرگ اور ڈنمارک کا پانچواں نمبر ہے،سوئیڈن اور فرانس کے پاسپورٹ چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاسپورٹ کی قدرو قیمت کی درجہ بندی کرنے والے عالمی ادارے ہینلے انڈیکس نے اپنی 2020 کی فہرست میں جاپان کے پاسپورٹ کو نمبر ون قرار دیا ہے۔

Share

About admin401

Check Also

بڑی خبر:22 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جب بھی کسی سرکاری ملازم یا سکول کے بچوں کو سرکاری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com