Home / دلچسپ و عجیب / کیا آپ کو معلوم ہے الو کے بچے الٹے سوتے ہیں؟ وجہ جان کرہر کسی کے لیے یقین کرنا مشکل

کیا آپ کو معلوم ہے الو کے بچے الٹے سوتے ہیں؟ وجہ جان کرہر کسی کے لیے یقین کرنا مشکل

نیویارک (نیوز ڈیسک) الو کے بچے ہمیشہ اوندھے منہ سوتے ہیں مگر اس کی وجہ کوئی نہیں جانتا تھا ۔ ان دنوں انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو کی دھوم مچی ہوئی ہے جس میں بالآخر اس کی وجہ بتا دی گئی ہے ۔ انڈیا ٹائمزکے مطابق یہ ویڈیو معروف صحافی و مصنف مارک ریس

نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی ہے جس میں الو کے ایک بچے کو اوندھے منہ سوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں مارک ریس بتاتے ہیں کہ ”مجھے ابھی ابھی معلوم ہوا ہے کہ الوکے بچے اوندھے منہ کیوں سوتے ہیں۔“مارک ریس لکھتے ہیں کہ ”اس کی وجہ یہ ہے کہ الو کے بچوں کا سر بہت وزنی ہوتا ہے لیکن اس کی مناسبت سے ان کا جسم بہت کمزور اور لاغر ہوتا ہے جوان کے سر کا وزن نہیں اٹھا پاتا۔ یہی وجہ ہے کہ الو کے بچے اوندھے منہ سوتے ہیں۔“ مارک ریس کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین اس پر بھانت بھانت کے تبصرے کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ ”آپ کی ٹویٹ معلوماتی بھی ہے اور افسردہ کر دینے والی بھی۔“ کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس ٹویٹ کے بعد وہ الوﺅں کے متعلق گوگل پر سرچ کر رہے ہیں جو انہوں نے زندگی میں پہلے کبھی نہیں کیا۔

Share

About admin401

Check Also

کیا آپ جانتے ہیں دنیا کا وہ خطہ جہاں آج تک کبھی بارش نہیں ہوئی؟؟یہ مشہور جگہ کس ملک میں ہے؟؟جانیے دلچسپ حقائق

کیا آپ جانتے ہیں دنیا کا وہ خطہ جہاں آج تک کبھی بارش نہیں ہوئی؟؟یہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com